دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

انہ رھن لایفترق عن الرھن فی حکم من الاحکام قال السید امام قلت للامام ابی الحسن الماتریدی قد فشاھذا البیع بین الناس وفیہ مفسدۃ عظیمۃ وفتواك انہ رھن وانا ایضا علی ذٰلك فالصّواب ان نجمع الائمۃ ونتفق علٰی ھذا ونظھرہ بین الناس فقال المعتبر الیوم فتوانا وقدظھرذلك بین الناس فمن خالفنا فلیبرز نفسہ ولیقم دلیلہ[1] الخ۔

یہ رہن ہے اور کسی حکم میں یہ رہن سے مختلف نہیں ہے۔ سیدامام نے فرمایا میں نے ابوالحسن ماتریدی سے کہاکہ یہ بیع لوگوں میں پھیل گئی ہے اور اس میں فسادعظیم ہے جبکہ آپ کافتوٰی ہے کہ یہ رہن ہے اورمیں بھی اسی پرقائم ہوں۔ چنانچہ درست بات یہ ہے کہ ہم ائمہ کو اس پر جمع کر کے متفق ہوں اور اس کو لوگوں میں ظاہرکریں،توانہوں نے فرمایا کہ اس وقت ہمارافتوٰی معتبر ہے اوروہی لوگوں میں ظاہرہے توجو ہماری مخالفت کرے وہ اپنا مؤقف ظاہرکرے اور اس پردلیل قائم کرے الخ(ت)

اور رہن میں کسی طرح کے نفع کی شرط بلاشبہہ حرام اورخالص سودہے بلکہ ان دیارمیں مرتہن کامرہون سے انتفاع بلاشرط بھی حقیقۃً بحکم عرف انتفاع بالشرط ربائے محض ہے۔

قال الشامی،قال ط قلت والغالب من احوال الناس انھم انمایریدون عندالدفع الانتفاع ولولاہ لما اعطاہ الدراھم وھذا بمنزلۃ الشرط لان المعروف کالمشروط وھو مایعین المنع۔[2]

شامی نے کہاکہ ط نے فرمایا میں کہتاہوں غالب حال لوگوں کایہ ہے کہ وہ رہن سے نفع کاارادہ رکھتے ہیں اگریہ توقع نہ ہوتو قرض ہی نہ دیں اور یہ بمنزلہ شرط کے ہے کیونکہ معروف مشروط کے حکم میں ہوتاہے۔یہ بات عدم جواز کومتعین کرتی ہے۔(ت)

بالجملہ جبکہ دیہات اس بیع بے معنی کے سبب ملك زید سے نہ نکلے توعمرو کو ان کی توفیر سے کسی جز کااستحقاق نہیں،نہ وہ ملك غیرکواجارہ پردے سکتاہے،نہ رہن واجارہ ہرگز جمع ہوسکتے ہیں،نہ یہ صورت اجارہ دیہات کہ ان بلاد میں جاری جس کاحاصل اجارہ توفیر ومحاصل ہوتاہے نہ اجارہ زمین کہ وہ تواجارہ مزارعین زمین ہے،کسی طرح صورت جواز نہیں رکھتی ہے کماحققناہ بتوفیق اﷲ تعالٰی


 

 



[1] ردالمحتار کتاب البیوع باب الصرف داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۲۴۶

[2] ردالمحتار کتاب الرھن داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۳۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن