دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

اگروغیرہ سے کل متروکہ جمیع مملوکہ مراد ہوتاتو اس کے علاوہ کہناباطل ہوجائے گا اورکلام عاقل بالغ کامہما امکن محمل صحیح پر حمل کرناواجب۔معہذا اگرچہ یہ محمل متعین نہ ہوتو احدالاحتمالین بلکہ انصافًا اقوی الاحتمالین ہے تومکانات واثاث البیت کے غیر میں وصیت ثابت نہ ہوئی اوریہاں عدم ثبوت ثبوت عدم ہے۔

اذ الوصیۃ ایجاب یحدثہ الموصی فلاوجوب بلا ایجاب فلاثبوت لوجوب بلاثبوت ایجاب و الوجوب فی القضاء مرھون بالثبوت فاذلاثبوت لاوجوب وھو المطلوب۔

کیونکہ وصیت ایك ایساایجاب ہے جس کو موصی صادر کرتاہے،توایجاب کے بغیر وجوب نہیں ہوتا،چانچہ ایجاب کے ثبوت کے بغیر وجوب کاثبوت نہیں ہوتا اورقضاء میں وجوب محتاج ہے ثبوت کا۔جب ثبوت نہیں تووجوب نہیں،وہی مطلوب ہے۔(ت)

تفریعات

(۴۰)فتوٰی۱ کاقول،مہرکے بعد جس قدرجائداد بچے تین حصے کرکے ایك حصہ شاہ محمد خاں کودیں۔

(۴۱)فتوی۵ کاقو ل شرعًا جائدادمتوفی میں سے مدعیہ کو ۶/۱ ملناچاہئے اورمدعاعلیہ کو ۶/۵ پھر اس کاقول ماسوی زیورات کے کل جائداد میں ہرفریق کواپنااپنا حصہ ملے گا جیساکہ بالاتشریح ہوچکی ہے پھر اس کی تصریح کہ صورت متنازعہ میں زوجہ کے ساتھ دوسراحقدار بھی موجودہے جوموصی لہ بجمیع المال ہے۔

(۴۲)فتوی۶ کاقول،جب ترکہ میں سے ۶/۱ من حیث الوصیۃ اور۶/۱ عالم خاتون کومن حیث الارث دے دیاگیاتوآدھا ترکہ باقی رہتاہے۔

(۴۳)یونہی فتوی۷ کاقول کہ اگردین مہر تمام زیور سے حسب اقرار زوجہ اداہواہے توزیور چھوڑکر باقیماندہ خواہ مکانات ہیں یا ظروف وغیرہ ۱۲/۲ اس کودیاجائے گا۱۲/۶ شاہ محمد کونیز اس کی تصریح کہ تین وصیتیں کی ہیں جو اس کے تمام مال کو مستغرق ہیں نیز اس کی صاف ترتصریح کہ تیسری وصیت باقیماندہ تمام مال کی شاہ محمدخاں کوکی ہے،یہ سب بے ثبوت محض وبلاافادہ وصیت نامہ صرف اپنی طرف سے شاہ محمد کوموصی لہ بجمیع المال یابجمیع ماسوی علی المہرٹھہرالیناہے اوراگردعوی زوجہ ثابت ہوجائے کہ ان کے سوا اورزیور بھی متروکہ موصی شاہ محمدکے پاس موجود ہیں توصریح حق تلفی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن