30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(چاروں مردثقہ عادل جنہوں نے نہ کوئی گناہ کبیرہ کیاہو نہ کسی گناہ صغیرہ کے عادی ہوں نہ کوئی حرکت خلاف مروت ان سے صادر ہوئی ہو اورچاروں یك زبان گواہی دیں کہ ہم نے اس عورت کو اپنی آنکھوں سے زناکرتے دیکھا اوراس طرح دیکھا جیسے سرمہ دانی میں سلائی)ایسے چارگواہ نہ لاسکیں،" " فَاُولٰٓئِکَ عِنۡدَ اللہِ ہُمُ الْکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۳﴾[1]تووہی اﷲ کے نزدیك جھوٹے ہیں۔پھر ان کی سزا بیان فرماتاہے:
|
" فَاجْلِدُوۡہُمْ ثَمٰنِیۡنَ جَلْدَۃً وَّ لَا تَقْبَلُوۡا لَہُمْ شَہٰدَۃً اَبَدًا ۚ"[2] |
ان کو اسی کوڑے مارو اورکبھی ان کی گواہی نہ مانو۔ |
کیاشاہ محمدخاں اپنے اس اتہام پرایسے چارگواہ پیش کرسکتاہے اورجب نہیں لاسکتا تووہی عنداﷲ جھوٹاہے اوراسی کوڑوں کامستحق ہے،اوراگربفرض باطل وہ سچابھی ہوتاجب بھی اس کاکہناکہ اب وہ نشست کی بھی حقدارنہ رہی غلط تھا موصی نے حق سکونت کوعورت کی پارسائی سے مشروط نہ کیا بلکہ اس شرط سے کہ وہ نکاح ثانی نہ خود کرے نہ دوسرے کی وکالت ووساطت سے،وہ خود اپنی شرط کامفہوم بتاتاہے کہ اگر وہ کسی دوسری جگہ اپنا عقدنکاح کرائے یاجدید خاوندکرے تو اس کے ساتھ اس کاکوئی تعلق اور واسطہ نہ ہوگا عورت کہ نکاح ثانی نہ کرے روزقیامت اپنے شوہرکوملے گی جبکہ دونوں نے ایمان پروفات پائی ہو۔
|
اللھم ارزقنا الوفاۃ علی الایمان بجاہ حبیبك الکریم یارحمٰن علیہ وعلٰی اٰلہ افضل واکمل التسلیمات ما بقیت الجنان۔ |
اے اﷲ اے مہربان! ہمیں اپنے حبیب کریم کے صدقے ایمان پروفات نصیب فرما،اپنے حبیب کریم اور ان کی آل پر افضل واکمل درود سلام نازل فرماتارہ جب تك جنتیں باقی ہیں۔(ت) |
اوراگر دوسرا شوہر کرے تو اس کے نکاح میں مرجائے اس دوسرے کوبشرط ایمان ملے گا،کما فی حدیث۔اوراگر اس سے بھی بیوہ ہوگئی غرض کسی شوہرکے نکاح میں نہ مری تو اسے روزقیامت اختیاردیاجائے گا کہ ان شوہروں میں جسے چاہے پسندکرلے وہ اسے پسند کرے گی جو اس کے ساتھ زیادہ نیك سلوك سے معاشرت کرتاتھا،
|
کما فی حدیث اٰخروالتطبیق بینھما |
جیساکہ دوسری حدیث میں ہے ان دونوں حدیثوں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع