دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

دوسری کودوسری سے توجس طرح اس نے کہاہے اسی پرعمل واجب ہوگا،جوجس شرط سے مقید اسی سے مقیدرہے گی نہ کہ دوسری کی قیدسے،اورجومطلق ہے مطلق رہے گی نہ کہ ازپیش خود اسے بھی مقیدکرلیاجائے المطلق یجری علی اطلاقہ (مطلق اپنے اطلاق پرجاری رہتاہے۔ت)قاعدہ اجماعیہ ہے اور القران فی الذکر لایستلزم القران فی الحکم(ذکرمیں اقتران حکم میں اقتران کومستلزم نہیں۔ت)ضابطہ وفاقیہ جمع محققین ہے اور المطلق لایحمل علی المقید فی حادثتین(دوحادثوں میں مطلق کومقید پرمحمول نہیں کیاجاسکتا۔ت)قاعدہ مطردہ حنفیہ ہے موصی نے زوجہ کے لئے صرف وصیت سکونت کو اس شرط سے مقید کیاکہ مظہرکی عورت مظہرکے عقدمیں رہ کر گزارہ کرے تو اس کوفقط حق آسائش کاحاصل رہے گا یعنی تاحق مظہر آباد رہے گی،وصیت ظروف میں یہ شرط نہ لگائی توصرف وصیت سکونت مکانات اس قیدسے مقید ہوگی یعنی جب تك نکاح ثانی نہ کرے اسے حق سکونت رہے گا اوراگرنکاح کرلے گی یہ حق جاتا رہے گا مگروصیت ظروف مطلق رہے گی استعمال ظروف کااسے اختیاررہے گا اگرچہ نکاح ثانی کرلے۔

وھٰھنا فی تقیید الوصیۃ بعدم التزوج دقیقۃ انیقۃ نبھنا علیھا فیما علقنا ردالمحتار من متفرقات البیوع۔

اوریہاں وصیت کوشادی نہ کرنے کی قید سے مقیدکرنے میں انتہائی نفیس باریك نکتہ ہے جس پرہم نے ردالمحتار باب متفرقات البیوع پراپنی تعلیق میں خبردارکیاہے۔(ت)

رہاشاہ محمدخاں کاادعاکہ مدعیہ(معاذاﷲ)حرام کاری کرتی ہے اس لئے بروئے وصیت مکانات میں نشست کی بھی حقدار نہ رہی اوّل تو ایسی ناپاك بات ہے جس کی نسبت رب عزوجل کا ارشاد ہے:

" یَعِظُکُمُ اللہُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثْلِہٖۤ اَبَدًا اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿ۚ۱۷[1]

اﷲ تمہیں نصیحت فرماتاہے کہ پھر ایسانہ کہنااگر ایمان رکھتے ہو۔

اور جس کی نسبت ہم کو ہدایت فرماتا ہے کہ اسے سنتے ہی فورًا کہیں: " سُبْحٰنَکَ ہٰذَا بُہۡتٰنٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۶"[2]پاکی ہے تجھے یہ بڑا بہتان ہے۔اور جس کی نسبت حکم فرماتاہے کہ اگر وہ چارگواہ نہ لائیں


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۴/ ۱۷

[2] القرآن الکریم ۲۴/ ۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن