دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

الظاھر یصلح حجۃ للدفع لاللاستحقاق۔[1]

ظاہرحجت دفاع ہے حجت استحقاق نہیں(ت)

اب نہ رہا مگرخود مدعیہ کاقول اُسے اپنے حق میں حجت مان لینا نرالا قانون ہے زیور اگرمہرسے زائدہیں تو وہ سب کیونکر دین سمجھ کر وصیت وارث دونوں سے مقدم کردئیے جائیں۔

(۳۵)فتوی۳ نے اوربھی دون کی لی کہ جن زیورات کے بارے میں متوفی بعوض مہرزوجہ کے دینے کی وصیت کرگیاہے وہ اس کاقرض تھا اس کااداکرنا اس کوفرض تھاقرض وفرض کاقافیہ ملالیا اگرچہ مہرشرعًا قرض نہیں ہوتاقرض ودین میں عموم وخصوص ہے،خیریہ بات کہ بعوض مہردینے کی وصیت کرگیاہے وصیت نامہ میں توکہیں نہیں،عورت کابیان ہے اورہوبھی توبحال کمی مہرمحاباۃ ہے نہ قرض ہے نہ فرض۔

(۳۶)فتوی۷ نے یہاں ایك اورغلطی کی کہ زوجین کی وصیت سے مانع مزاحمت حق ورثہ ہے اگریہ نہ ہو توپھرکوئی مانع نہیں خواہ وہ وصیت بالرقبہ ہویابالمنفعۃ،وہ حصہ اوریہ سب کلی دونوں غلط ہیں اجنبی کی وصیت بالثلث بھی اس کی مانع اوراس سے مقدم ہے۔

(۳۷)فتوی۷ کوخود اپناکہا یادنہ رہا،آگے چل کرکہاحق سکنٰی مکانات وحق استعمال ظروف وغیرہ کی جوزوجہ کووصیت کی ہے اس کے بار سے ثلث مال جو شاہ محمد کواول ملے گا بری رہے گاکیونکہ زوجہ کے لئے وصیت اجنبی کی وصیت بالثلث کے مزاحم نہیں ہوسکتی۔اب یہ وصیت للزوجہ کابے مزاحمت حق ورثہ اورمزاحم قوی ومرجح کدھر سے نکل آیایہ صاف تناقض ہے۔

(۳۸)یونہی فتوی۲ کاقول کہ جس چیزکی زوجہ کے واسطے وصیت کی ہے وہ سالم زوجہ کی حقیت ہے جوبذریعہ وصیت لے سکتی ہے اس سے ذہول ہے کہ وارث کے لئے وصیت میراث سے مؤخرہے توبعد اجرائے میراث جوباقی بچے اتنی چیزبذریعہ وصیت لے سکے گی نہ کہ سالم۔نسأل اﷲ السلامۃ۔

افادۂ سادسہ

وصیت ضرورمقیدبشرط ہوسکتی ہے اوروہ زبان موصی پرہے ایك شخص کے لئے متعدد وصایا میں اگر ایك وصیت کوکسی شرط سے مقیدکردے دوسری کونہ کرے یاایك کو ایك شرط سے مقیدکرے  


 

 



[1] الہدایۃ کتاب ادب القاضی باب التحکیم مسائل شتّی مطبع یوسفی لکھنؤ ۳/ ۱۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن