30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳۱)فتوی۷ نے بھی یہاں غلطی میں اس کاساتھ دینے کی منت مانی ہے اس نے بھی جابجا وہی تصریحات کیں بلکہ صافترکہا کہ زیورات اگرمتوفی نے مہرمیں دئیے ہوں توزیورات پروصیت کابارنہ ہوگا تمام زیورات اس کوملیں گے ورنہ مدعاعلیہ کو۳/۱ پھرکہا اگروہ مہر میں دئیے گئے ہیں تو ان میں مدعاعلیہ کا بروئے وصیت کچھ حق نہیں اورمحض بطوروصیت دئیے گئے تو مدعاعلیہ کاثلث۔پھرکہاوصیت اگر بعوض مہرہوتو زیورات وصیت بالثلث کے بار سے مستثنٰی ہوں گے گویاان صاحبوں کے نزدیك کوئی مال بعوض دین دینے کی وصیت کرناخود اس مال کودین کردیتاہے کہ اس کااداکرنا مطلقًا وصیت سے مقدم ہوجاتاہے اگرچہ ایك روپیہ دین کے عوض ہزار روپیہ کامال دینے کی وصیت کی ہو۔
(۳۲)فتوی۷ نے یہاں بھی قدم پیشترکی آن نہ چھوڑی یہ ٹھہری کہ بعوض مہرکے وصیت ہونا تمام وکمال زیوروں کودَین کے مرتبہ میں کردے گا کہ ان کااداکرنا وصیت للاجنبی سے مقدم ہوگا اوربعوض مہر دئیے جانے کاثبوت نہیں مگربیان زوجہ تواب اس ادعا سے اپنانفع اورموصی لہ کاضررچاہتی ہے کہ وہ وصیت جووصیت نامہ میں بلامعاوضہ لکھی ہے جووصیت اجنبی سے مؤخر رہتی بمعاوضہ بتاکر وصیت اجنبی سے مقدم کئے لیتی ہے تو اب اس کاقول توصرف اقراربلکہ صاف دعوی ہوااوراگرمدعی محض اپنے زبانی دعوی پرڈگری نہیں پاسکتا تویہ کہناکہ اگردین مہرتمام زیورسے حسب اقرارزوجہ اداہواہے تو زیور چھوڑ کر باقیماندہ ایك ثلث شاہ محمد کودیاجائے گا عجب درعجیب ہے۔
(۳۳)اگرفتوی۷ وہ بھاری غلطی کہ ایك صورت میں کہ بلاوصیت وبلااستحقاق شاہ محمد کوزیوروں میں تہائی کاحصہ دار کردیانہ بھی کرتا جب بھی اس کامطلقًا یہ کہناکہ اگروصیت بعوض مہر ہوتوزیورات وصیت بالثلث کے بار سے مستثنٰی ہوں گے یعنی بعد خرچ تجہیزوتکفین باقیماندہ مال سے تمام زیورات مدعیہ کوملیں گے صحیح نہ تھا کہ اگرزیور مہرسے زائد ہیں توقدرزیادت میں وصیت بالثلث کے بارسے مستثنٰی نہیں ہوسکتے ثلث میں وہ بھی محسوب ہوتے اگرچہ ان میں سے شاہ محمدخاں کو کچھ نہ دیاجاتا انہیں مطلق مستثنٰی شاہ محمد کی تسلیم نے کردیانہ کہ وصیت بعوض مہرہونے نے۔
(۳۴)یونہی فتوی۵کاقول کہ یہ زیورات حق مہر کے عوض سمجھے جائیں جیساکہ خودمدعیہ کاقول ہے اورخودعبارت وصیت نامہ کی محمل قوی ہے اورمہردین ہے اس لئے وصیت اورارث دونوں سے مقدم ہے وہی طرفہ منطق ہے محمل وصیت نامہ کاحال تو اوپرگزرا اوربالفرض اس کی عبارت محتمل ہو تومحض قوت احتمال غایت درجہ ظاہرہے اورظاہر حجت استحقاق نہیں ہوسکتا،ہدایہ وغیرہ تمام کتب معﷲ میں تصریح ہے کہ:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع