30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اداکیاجائے گا یہ فرض بے معنی کس لئے اورفتوٰی متعلقہ دارالقضاء میں اس کاکیامحل۔
(۲۶)فتوی۷ نے اس تفریع میں ڈگری بلادعوی بھی فتوی اول کی طرح دی اورآگے چل کرکہا مدعیہ کا مہر کل مال سے ادا کیا جائے گا زوجہ تو کہہ رہی ہے کہ مجھے یہ زیو ر مہر میں دیا فتوی کہتا ہے نہیں نہیں تمام مال میں سے تجھے مہرملے گا اگرچہ کل مال کو مستغرق ہو اور موصی لہ کے لئے کچھ نہ بچے۔
(۲۷)فتوٰی۷ کومنظورنہیں کہ یہاں کسی غلطی میں فتول اول سے پیچھے رہے بلاوصیت استحقاق اجنبی میں بھی اس کاساتھ دیاکہ زیورات اگرمہرمیں دئیے تو زیورات پروصیت کابارنہ ہوگا ورنہ زیورات میں سے مدعیہ کو ۳/ ۲ مدعاعلیہ کو۳/ ۱۔
(۲۸)بلکہ فتوی۷ کایہاں بھی قدم پیشترہے اس نے صاف ماناکہ زیوروں کی وصیت شاہ محمدخاں کے لئے نہیں پھربھی اسے تہائی کاحصہ دار کردیا۔زیورکایہ حکم لکھ کرآگے کہااوردیگرجائدادمکانات ظروف وغیرہ سے مدعیہ ۱۲/ ۲ مدعاعلیہ ۱۲/ ۱۰ کیونکہ اول ثلث اس کابطور وصیت مدعاعلیہ کوملے گا پھر ربع باقیماندہ یعنی سدس کل،مدعیہ کوملے گا بعدازاں باقیماندہ مدعاعلیہ کو، اگریہ فتوٰی زیورکی بھی اس کے لئے وصیت مانتا تویہی حکم اس پربھی کرتاکہ نہ کہ شاہ محمد کوزیورکا۳/ ۱ اورباقی اموال کے۶/ ۵۔
(۲۹)فتوی۷ نے اس باطل صریح پراستدلال کی بھی جرأت کی یوں بھی اسے فتوی ۱ پرفوقیت رہی کہ اس کے آگے زیوروں کوکہا اگرمحض بطور وصیت دئیے گئے ہیں تو ان میں مدعاعلیہ کابروئے وصیت بالثلث حق ثلث ہوگا،پھرکہا اگربعوض دین مہرنہ ہو تو بحکم وصیت بالثلث زیورات میں بھی ۳/ ۱مدعاعلیہ کو ملے گا۳/ ۲زیورات مدعیہ کو۔اس کامنشاوہی غلط شدیدوبعیدہے کہ ثلث کل مال کے لحاظ سے وصیت کی تنفیذوصیت معینہ کووصیت شائعہ کردی ہے جس کارَدِّبلیغ فائدہ نہم ودہم میں گزرا۔سبحٰن اﷲ۔
حساب کے لئے ثلث ہرشیئ کالحاظ کیا ہواکہ ثلث ہرشیئ میں اس کی ملك ہی پیداہوگئی اگرچہ اس شیئ کااسے اصلا استحقاق نہیں، نہ اس کے لئے وصیت،بلکہ اس کی وصیت سے جداہونے کی صاف تصریح،ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم(بلندی و عظمت والے اﷲ تعالٰی کی توفیق کے بغیرنہ برائی سے بچنے کی طاقت ہے اورنہ ہی نیکی کرنے کی۔ت)
(۳۰)فتوی۱ نے یہاں ایك اورغلطی کی اگرزیور بعوض مہر دیاجانا ثابت نہ ہونے کی حالت میں اس کے نزدیك ان کاثلث شاہ محمد کوملناتھا تومطلقًا یہ کہتاکہ اگرزیور مہرکے عوض دئیے گئے توا ن میں شاہ محمدخاں کاکچھ حق نہیں غلط برغلط ہے اگرزیور مقدارمہر سے زائدہوئے توقدرزیادت میں زوجہ کے لئے وصیت بالمحاباۃ ہوئی اور وہ اجنبی کے حق ثلث کو باطل نہیں کرتی بلکہ خود اس کے حضور مضمحل ہوجاتی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع