30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تفریعات
(۱۹)فتوی ۱ کاقول بعد اس کے عالم خاتون کامہرجس قدر عدالت کی رائے میں ثابت ہواداکریں گے نافہمی ہے۔
(۲۰)فتوی۱ کاکہناہے اگرثابت ہوجائے کہ یہ زیورمہر کے عوض دئیے گئے اقرارمیں تفتیش ہے۔
(۲۱)فتوی۱ کی اس پرتفریع کہ توان میں شاہ محمد خاں کاکچھ حق نہیں مفہوم غلط ہے شاہ محمد خاں کازیورمیں کسی طرح کچھ حق نہیں اگرچہ مہرکے عوض دیاجاناثابت نہ بھی ہو۔
(۲۲)فتوی۱ نے اس مفہوم باطل ہی پرقناعت نہ کی بلکہ آگے اس ظلم صریح کی تصریح کردی کہ لیکن اگران زیورات کامہرمیں دیاجانا ثابت نہ ہو توزیورات کے تیسرے حصہ میں شاہ محمدخاں کاحق ہوگا اوردوحصے عالم خاتون کے،انا ﷲ وانّا الیہ راجعون (بیشك ہم اﷲ تعالٰی کے لئے ہیں اوراسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ت)شاہ محمدخاں وارث نہیں زیورکی اس کے لئے وصیت نہیں،وصیت نہ ہونا درکنارموصی نے صراحۃً زیورکو اس کی وصیت سے جداکردیاکہ بعد ذکرزیور کہا ماسوااس کے میری جائداد الخ مگریہ فتوٰی کہتاہے کہ موصی کودینے نہ دینے سے کیاہوتاہے ہم جودیتے ہیں ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم (بلندی وعظمت والے اﷲ تعالٰی کی توفیق کے بغیر نہ لڑائی سے بچنے کی طاقت ہے اورنہ ہی نیکی کرنے کی۔ت)
(۲۳)فتوی۷ نے اورکمال کیازوجہ کاوہ قول اقرار مان کرپھراگرمگرکودخل دیاکہ اگردین مہر تمام زیور سے حسب اقرار زوجہ اداہوا ہے توزیورچھوڑ کرایك ثلث شاہ محمد کودیاجائے گا۔
(۲۴)فتوی۷ نے اوربھی قدم عشق پیشتربہترکی ٹھہرائی یعنی زوجہ کاقول اقراربھی ٹھہرایا اور شاہ محمد کی تسلیم بھی مانی پھربھی فریقین کی متفق علیہ بات بات طے شدہ نہ جانی کہ سب سے اول تجہیزوتکفین کاخرچ اداکیاجائے بعدازاں اگرمتوفی نے مدعیہ کو دین مہر میں زیورات کی وصیت کی ہے(چنانچہ اس کااعتراف ہے اورمدعاعلیہ نے بھی زیورات اس کوتسلیم کرکے قبول کر لیا ہے)توزیورات اس کودین مہرمیں دئیے جائیں گے۔
(۲۵)فتوٰی۷ ان دونوں کی تصریحوں خوداپنے اقراروں اعترافوں کے ساتھ ایك فرض غلط کی راہ نکالی ہے اگربالفرض دین مہر میں نہیں دئیے بلکہ محض وصیت کی توباقی تمام مال میں سے مہرزوجہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع