30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صرف نصف حاجت روائی شاہ محمد کے لئے رکھے نصف درجہ کودے بلکہ مقصود یہی ہے کہ اس وقت خاص جن اشیاء کی حاجت ہوشاہ محمد استعمال کرے باقی اوقات میں زوجہ اپنے صرف میں رکھے اورمقاصد موصی پرنظرلازم ہے کما فی الفائدۃ السادسۃ (جیساکہ چھٹے فائدہ میں ہے۔ت)
وصیت زیور،جس کی نسبت اگرچہ وصیت نامہ میں کوئی تصریح معاوضہ نہیں مگر زوجہ کہتی ہے کہ میرے مہر میں دئیے ہیں اوراس کایہ کہنادعوٰی نہیں بلکہ اقرارہے مہرمثل تك اس کاقول بلابینہ معتبرتھا کما فی الفائدۃ السابعۃ(جیساکہ ساتویں فائدہ میں ہے۔ت)اوروصیت نامہ میں زیورکی خالص وصیت اس کے نام لکھی ہے یہاں نہ کوئی دوسرا وارث ہے کہ زوجہ کامعارض ہو اس سے کہے کہ تیراحق دین میں ہے نہ عین میں کمافی الفائدۃ الثامنۃ(جیساکہ آٹھویں فائدہ میں ہے۔ت)یاکہے تیرے لئے وصیت بے میری اجازت کے باطل ہے۔نہ زیورکے کسی جز کو شاہ محمدکے لئے وصیت ہے نہ اس کی وصیت کہ ثلث کل مال کی مقدار تك حق تقدم رکھتی ہے اسے اس زیورکے کسی ذرّہ کی مستحق بناسکتی ہے کما فی الفائدۃ التاسعۃ(جیساکہ نویں فائدہ میں ہے۔ ت)اگرچہ وصیت محضہ للزوجہ ہوجب بھی اجنبی کے لئے صرف حساب ثلث میں ملحوظ ہوگانہ کہ اس کاکوئی حبہ اسے ملے کما فی الفائدۃ العاشرۃ(جیساکہ دسویں فائدہ میں ہے۔ت)نہ کل زیور زوجہ کے لئے بعوض مہرماننا شاہ محمد کے حساب ثلث پرکوئی اثر ڈال سکتاہے۔اگرزیور مہرمثل سے کم یابرابر ہے جب تو ظاہر کہ مہرمثل کی مقدار تك زوجہ کا قول مسلم اور وہ شاہ محمد کی وصیت پر مقدم اور اگر بالفرض مہر مثل سے زائد ہو جب بھی یہ گمان نہیں ہو سکتا کہ سب زیور بعوض مہرحق زوجہ ماننے میں شاہ محمد کا حصہ ثلث مکانات واسباب میں کم ہوجائے گا فرض کیجئے کہ زیور ۳۲۲ روپے کا ہے اورمہرمثل ۲۰۲ کااورمکانات واسباب جن کی وصیت شاہ محمدکے لئے ہے ۱۲۰۰ کے تواگرکل زیوربحق مہرزوجہ کے لئے ماناجائے تووہ ثلث جس میں وصیت اجنبی ہوگی صرف مکانات واسباب کاثلث رہاجبکہ اس کے سوا اورکوئی متروکہ نہ ہو شاہ محمد ان میں سے صرف ۴۰۰کے قدربحکم وصیت مقدمہ پائے گا اوراگرفقط مہرمثل تك زوجہ کومہرمیں دیں توبعدادائے مہرمتروکہ ۱۳۲۰ بچے گا ۱۲۰۰ کے مکانات اسباب اور۱۲۰ کاباقی زیور جس کاثلث ۴۴۰ تومکانات واسباب سے ۴۰ روپے کے قدرشاہ محمدکے حق مقدم میں بڑھ جائیں گے یہ وہم اس وقت ہوسکتاہے کہ بحال کمی مہرمثل کل زیور زوجہ کومرتبہ مہرمثل تك تقدم ہے اورزیادہ ان مہرمثل بعوض مہرمثل ہونا محاباۃ ہے اور وہ زوجہ کے لئے وصیت ہے اورزوجہ کے لئے وصیت خود اس کی میراث سے بھی مؤخرہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع