30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اسداس السیف وسدس السیف بینھما لان منازعتھما فی سدس السیف فقط فینصف بینھما[1]۔ |
صورت میں دوسراشخص پانچ سودرہم میں سے چھٹاحصہ پائے گا اورپہلا شخص تلوارکی قیمت کے چھ حصوں میں سے پانچ(۶/۵)حصے لے گا،جبکہ تلوارکاچھٹاحصہ ان کے درمیان تقسیم ہوگا کیونکہ دونوں کی منازعت فقط اسی چھٹے حصے میں ہے لہٰذا ان کے درمیان نصف نصف ہوگا۔(ت) |
فائدہ۱۰:وصیت اجنبی کہ ثلث تك نافذہے اس کے حساب ثلث کے لئے کل متروکہ بعدالدین ملحوظ ہوگا وہ چیزیں بھی جن کی اس کے لئے وصیت ہے اور وہ بھی جن کی اس کے لئے وصیت نہیں مگر اس کاحق ان اشیاء سے ہرگز متجاوزنہ ہوگا جن کی وصیت اس کے لئے ہے جیساابھی مسئلہ مذکورہ میں گزرا بالجملہ وصیت کاثلث تك نفاذوصیت معینہ کووصیت شائعہ نہ کردے گا اس کااثر صرف اس قدرہوگا کہ باقی بعددین جس قدرمال ہے جس کی وصیت کی ہے اور جس کی نہیں سب کاثلث لے کردیکھیں گے کہ جن اعیان مخصوصہ کی وصیت اس کے لئے کی ہے ان کی مالیت اس ثلث کی مقدار سے کم ہے یابرابریازائد،دوصورت اولٰی میں وہ تمام اعیان موصی لہ کودے دئیے جائیں گے اورصورت ثالثہ میں ان میں سے صرف اتنا حصہ پائے گا جوثلث کل باقی بعد اداء الدین کی مقدار تك ہے نہ یہ کہ جس چیز کی اس کے لئے وصیت نہ کی اس کابھی ثلث محض بلااستحقاق اس کو دے دیاجائے یہ سخت جہالت فاحشہ ہے کتب مذہب کے صدہانصوص اس کے اوپرناطق،اور یہی مسئلہ کہ ابھی ردالمحتارسے گزرا، کافی اورادنٰی خادم فقہ پر یہ امرخود بدیہیات واضحہ سے ہے کمالایخفی(جیساکہ پوشیدہ نہیں۔ت)
فائدہ۱۱:اقرارکے بعد کسی تفتیش کی حاجت نہیں،نہ حقوق العبادمیں بلادعوی قاضی کواختیارحکم،نہ اسے ایسی بات کی تکذیب پہنچتی ہے جس میں کوئی معارض ہوکہ وہ قطع خصومت کے لئے مقررہواہے نہ کہ انشاء خصومت کے واسطے۔ہدایہ میں فرمایا: الاقرار موجب بنفسہ[2] (اقرار خودموجب ومثبت ہے۔ت)تنویرمیں ہے:
|
القضاء فصل الخصومات وقطع |
قضاء توجھگڑوں کافیصلہ کرنااورتنازعات کو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع