30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گاڑی کے سرائے میں آیا اوروہاں آکرگاڑی بان کوکرایہ دینے کے لئے جیب میں ہاتھ ڈالاتو پیسے نہ تھے گاڑی بان سے کہاکہ صبح کو آن لے لینا،اس نے کہا اچھا،زیدصبح کو دس بجے تك اسٹیشن پرگاڑی بان کامنتظر رہا وہ نہ آیا بعد دس بجے کے زیدشہر میں اپناکام کرنے کوچلاگیا اپنے سب کام سے فارغ ہوکر شام کی گاڑی میں سوارہوکر اپنے گھرچلاآیا وہ گاڑی بان کاکرایہ اس کے ذمے رہے گا تو اس کو زید کب کیسے اداکرے؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
اسٹیشن پرجانے والی گاڑیاں اگرکوئی مانع قوی نہ ہوتو ہرگاڑی کہ آمدورفت پرضرورآتی جاتی ہیں۔اگرزیداسٹیشن پرتلاش کرتا ملنا آسان تھا اب بھی خودیابذریعہ کسی متدیّن معتمد کے تلاش کرائے اگرملے دے دئیے جائیں،ورنہ جب یاس ونا اُمیدی ہو جائے اس کی طرف سے تصدّق کردے اگرپھربھی وہ ملے اور اس تصدّق پرراضی نہ ہوتو اسے اپنے پاس سے دے،
|
کما ھو شان اللقطۃ وسائر الضوائع۔ |
جیساکہ لقطہ اوردیگر گری پڑی اشیاء کاحال ہوتاہے۔(ت) |
تنویرالابصارودرمختار میں ہے:
|
(علیہ دیون ومظالم جھل اربابھا وَلیس)من علیہ ذالک(من معرفتھم فعلیہ التصدق بقدرھا من مالہ وان استغرقت جمیع مالہ)ھذا مذھب اصحابنا لانعلم بینھم خلافا کمن فی یدہ عروض لم یعلم مستحقیھا اعتبارا للدیون بالاعیان(و)متی فعل ذٰلک(سقط عنہ المطالبۃ من اصحاب الدیون(فی العقبی)[1] مجتبٰی |
اس پرقرض اورمظالم ہیں جن کے مالکوں کاپتہ نہیں اور وہ مقروض ان مالکوں کی معرفت سے نا امیدہوچکاہے تو اس پر ان قرضوں کے برابر اپنے مال سے صدقہ کرنا ضروری ہے اگرچہ اس کا سارامال اس میں ختم ہوجائے،ہمارے ائمہ کا یہی مذہب ہے۔ہمارے علم میں ان کا اس مسئلہ میں کوئی اختلاف نہیں۔جیسے کسی شخص کے پاس ایساسامان ہو جس کے مستحقین معلوم نہیں قرضوں کواجناس پرقیاس کرتے ہوئے،اور جب اس نے ایساکردیا یعنی صدقہ کردیاتو آخرت میں اصحاب دیون کی طرف سے اس پر سے مطالبہ ساقط ہوگیا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع