دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

فائدہ۷:دربارہ مہرمہرمثل تك عورت کاقول مع الیمین بلابینہ معتبرہے جبکہ زوجیت معروف ومعلوم ہو فتاوٰی خانیہ میں قبیل فصل رجوع عن الوصیۃ ہے۔

ان ادعت المرأۃ مقدار مھر مثلھا یدفع الیھا اذا کان النکاح ظاھرا معروفا ویکون النکاح شاھدالہا۔[1]

اگرعورت نے مہرمثل کادعوی کیاتو اس کودیاجائے گا جبکہ نکاح ظاہرومعروف ہواورنکاح ہی اس کاشاہد ہوگا۔(ت)

اسی کے باب الوصی پھرہندیہ میں ہے:

ان کان النکاح معروفا کان القول قول المرأۃ الٰی مھر مثلھا یدفع ذٰلك الیھا۔[2]

اگرنکاح معروف ہوتوعورت کاقول مہرمثل کی حدتك مقبول ہوگا اوروہ اس کو دیاجائے گا۔(ت)

فائدہ۸:مہربھی مثل سائردیون ہے اوردین کاتعلق مالیت سے ہے نہ عین سے ولہٰذا ورثہ کواختیار ہوتا ہے کہ دائن کادین اپنے پاس سے دے کرترکہ اپنے لئے بچالیں اگرچہ دین مستغرق ہوجس کے سبب ورثہ کے لئے ترکہ میں اصلًا ملك ثابت نہیں ہوتی۔

جامع الفصولین واشباہ میں ہے:

واستغرقھا دین لایملکھا بالارث الا اذا ابرأ المیت غریمہ اواداہ وارثہ[3]الخ

اگرقرض پورے ترکہ کومحیط ہو تومیراث کے طورپرکوئی اس کامالك نہیں بنے گا سوائے اس قرض خواہ میت کوبری کردے یاکوئی وارث اس کواداکردے الخ(ت)

اشباہ میں اس کے بعد فرمایا:

وللوارث استخلاص الترکۃ بقضاء الدین لو مستغرقا۔[4]

وارث کواختیارہے کہ قرض اداکرکے ترکہ کو واگزارکرالے جبکہ قرض پورے ترکہ پرحاوی ہو۔(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الوصایا فصل مسائل مختلفہ نولکشورلکھنؤ۴/ ۸۴۶

[2] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الوصایا باب الوصی فصل فی تصرفات الوصی الخ ۴/ ۸۵۹

[3] الاشباہ والنظائر الفن الثالث القول فی الملك ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۲۰۴

[4] الاشباہ والنظائر الفن الثالث القول فی الملك ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۲۰۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن