دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

فائدہ۳:وصیت شیئ اگرچہ وضعًا تملیك منفعت شے نہیں مگرالتزامًا ضرورمفیدتملیك منفعت شے ہے ولہٰذا اگرپہلے عمروکے لئے وصیت منفعت کی اس کے بعد شیئ کی وصیت زیدکے لئے کی اگردونوں وصیتیں متصلا کیں جب تومنفعت والے منفعت اوررقبہ والے کورقبہ کہ ایساکلام متصل دلیل توزیع وتقسیم ہوتاہے ولہٰذا اگرکہاکہ یہ انگشتری زیدکودینا اوراس کانگ عمروکویایہ مکان زیدکودیں اوراس کاعملہ عمرو کوتوبالاتفاق صاحبین زیدکے لئے خالی انگشتری بے نگ اورزمین بلاعمارت ہوگی اورعملہ اورنگ تنہاعمروکاحالانکہ انگشتری نگ کوبھی شامل تھا اورمکان میں عملہ بھی داخل تھا،کافی میں ہے:

ان اوصی بھذہ الامۃ لفلان وبحملھا لاخراوبھذہ الدار لفلان وببنائھا لاخراوبھذا الخاتم لفلان و بفصہ لاٰخر فان وصل فلکل واحد مااوصی(الی قولہ) لان ذٰلك بمنزلۃ دلیل التخصیص والاستثناء فیتبین بہ انہ اوجب لصاحب الخاتم الحلقۃ خاصۃ دون الفص الاتری انہ لواوصی بالجاریۃ واستثنی حملا صح الاستثناء۔[1]

اگریوں وصیت کی لونڈی فلاں کے لئے اوراس کاحمل فلان کے لئے یہ مکان فلاں کے لئے اور اس کی عمارت فلاں کے لئے یایہ انگوٹھی فلاں کے لئے اوراس کانگینہ فلاں کے لئے ہے اگریہ وصیتیں متصلًا کیں توہرایك کووہی ملے گا جس کی وصیت اس کے لئے کی ہے(اپنے اس قول تک)اس لئے کہ تخصیص و استثناء کی دلیل ہے۔اس سے ظاہرہوگیاکہ موصی نے انگوٹھی والے کے لئے حلقہ خاص کیاہے بغیرنگینے کے۔کیاتم نہیں دیکھتے کہ اگرلونڈی کی وصیت کی اورحمل کومستثنٰی کردیاتو استثناء صحیح ہے۔(ت)

اوراگروصیت رقبہ وصیت منفعت کے بعدکلام مفصول میں کی اوراس میں منفعت کا نام نہ بھی لیاجب بھی مالك رقبہ زیدہوگا اورمنفعت عمروزیدمیں نصف نصف ہوجائے گی۔بدائع امام ملك العلماء مسعودپھرعالمگیریہ میں ہے:

لوابتدأبالتبع فی ھذہ المسائل ثم بالاصل بان اوصی بخدمۃ

اگران مسائل میں ابتداء تابع سے کی پھراصل کی وصیت کی مثلًاپہلے خدمت کی وصیت کسی

 


 

 



[1] الکافی شرح الوافی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن