دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

باقی کاربع یانصف انہیں ارثًا پہنچے گا پھرجوبچااس میں ان کی وصیت اوراجنبی کی زیادہ ازثلث وصیت حصہ رسد نفاذ پائے گی اگرچہ ان کے خواہ اجنبی خواہ ہرایك کے لئے کل مال کی وصیت ہو بالجملہ وصیت زائدللاجنبی حصہ میراث میں نافذنہ ہوگی اور وصیت للوارث نہ اس میں نافذ ہونہ ثلث اجنبی میں اس مراعات ترجیح پرہرایك کی وصیت ملحوظ رہے گی یہ ہے ان دونوں کی باہم تساوی اور میراث کاان پرتقدم۔مثلًا میت نے صرف ایك زوجہ وارث چھوڑی اورکل مال کی وصیت اس کے لئے جداکی اور زیدکے لئے جداکہ ہرایك موصی لہ بجمیع المال ہوااس صورت میں ترکہ بارہ سہم ہوکرپانچ سہم زوجہ کوملیں گے اورسات زید کو۔اس لئے کہ اولًا زیدکوثلث دیاکہ میراث پرمقدم ہے ۴ہوکر،باقی ۸کاربع یعنی ۲زوجہ نے ارثالئے،۶بچے،زیدکی وصیت کل مال یعنی پورے ۱۲سہام کی تھی وہ حصہ میراث۱۲/۲ میں نافذنہیں ۱۲/۱۰بچے جن میں سے ۱۲/۴ پاچکاہے باقی ۱۲/۶رہے اور زوجہ کی وصیت بھی پورے ۱۲سہام کی تھی وہ نہ اس ۱۲/۴ میں جاری ہوسکتی ہے جوزیدنے ابتداءً پائے نہ ان ۱۲/۲ میں جوخود زوجہ نے ارثالئے تو اس کی وصیت بھی ۱۲/۶رہی دونوں برابرہوئے تو۶باقی ان میں نصف نصف ہوکرزوجہ کے ۵زیدکے ۷ ہوئے،قس علیہ۔

اقول:ولعل السرفی تقدیم ارث الوارث علی الوصیۃ لہ ان الارث جبری فبمجرد مامات المورث اوفی اٰخرجزء من اجزاء حیاتہ علی القولین فیہ لمشائخ بلخ والعراق انتقل الملك فی قدر المیراث الی الوارث غیرمتوقف علی شیئ بخلاف الوصیۃ فانھا تتوقف علی قبولہ فنفاذھایعقب القبول وقبولہ یعقب الموت والارث یقارن الموت اویتقدمہ فتاخرت ضرورۃ اما الوصیۃ للاجنبی فالمال باق فیھا الی الثلث علی ملك الموصی نظرالہ من الشارع کما نصوا

میں کہتاہوں شایدوارث کی میراث کو اس کے حق میں وصیت سے مقدم کرنے میں رازیہ ہے کہ میراث جبری ہے،محض مورث کی موت یا اس کی زندگی کے آخری جزء میں جیساکہ مشائخ بلخ وعراق کے قول ہیں بقدرمیراث ملك وارث کی طرف منتقل ہوجاتی ہے بخلاف وصیت کے کہ وہ قبول پرموقوف رہتی ہے چنانچہ وصیت کا نفاذ قبول اورقبول موت کے بعد ہوتاہے جبکہ میراث موت کے ساتھ مقترن یا اس سے مقدم ہوتی ہے تووصیت میراث سے بداہۃً مؤخر ہوئی،رہی اجنبی کے لئے وصیت تو اس میں مال ایك تہائی تك شارع کی طرف موصی کی ملك پرباقی رہتاہے جیساکہ اس پرمشائخ نے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن