دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

نہیں۔نہ فقط وصیت نامہ بلکہ سوال سائل کوبھی نہ سمجھنے پرمبنی ہے،سائل نے یہ نہ پوچھاتھاکہ جس طرح حیات میں زوجہ کا نفقہ وسکنی شوہرپرہے آیا بعد وفات شوہربھی یہ حق باقی رہتے ہیں جس کاجواب نفی میں دیاجائے وہ تو اس حق سکنی کوپوچھتاہے جس کی اس کے لئے موصی نے وصیت کی ہے اس کاانکار کرنااوراپنی طرف سے اس میں نان نفقہ دلادینا کیامعنی رکھتاہے۔

(۱۶)یوں ہی مستفتی نے وصیت مذکورہ دربارہ ظروف کودریافت کیاتھاکہ زوجہ کے لئے جائزاور اپناحصہ پانے کے بعد بھی نافذ ہے یانہیں فتوی ۵ نے وصیت نامہ وسوال سائل ومسئلہ وصیت بالمنفعۃ سب سے ذہول فرماکرلکھ دیاکہ اس میں کوئی اثر نہیں۔

(۱۷)اس سے عجیب ترفتوی ۱کاقول ہے کہ عالم خاتون کورہائش کاحق حاصل نہیں اس باب میں واحدبخش کی وصیت لغووبے اثر رہے گی،فتوی ۵ نے تووصیت سے ذہول کیاحیات کے نفقہ وسکنٰی کے مثل کسی حق بعدالوفاۃ سے استفسارسمجھا مگرفتوی اولٰی نے صراحۃً وصیت مان کر محض بلاوجہ شرعی اسے لغووبے اثرکردیا،یہ عجیب منطق ہے،کیاشرعًا وصیت بالسکنی باطل ہے یاخاص زوجہ تنہاوارثہ کے لئے باطل ہے اورجب کچھ نہیں تو اسے لغوکہناہی لغونہیں صریح باطل ہے۔

(۱۸)سوال ۶کوفتوی ۱ بھی مثل فتوی ۵ نہ سمجھاکہ استفسار اس وصیت کے جواز سے ہے جس کا جواب اثبات میں دیناواجب تھایا یہاں بھی اپنی اسی منطق کی بناپروصیت کولغوٹھہرالیاہے۔نسأل اﷲ العفووالعافیۃ(ہم اﷲ تعالٰی سے معافی اورسلامتی کا سوال کرتے ہیں۔ت)

افادہ خامسہ جلیلہ مشتمل برفوائد جزیلہ

فائدہ،اصل یہ ہے کہ ترکہ میں تجہیزوتکفین کے بعد سب سے مقدم دین ہے پھراجنبی کے لئے ثلث تك وصیت پھروارث کی میراث پھروارث منفردکے لئے وصیت اوراجنبی کے لئے ثلث سے زائدکی وصیت ہے یہ دونوں مرتبہ واحدہ میں ہیں ثلثہ پیشیں کی تقدیم اورباہم ترتیب معروف ومشہور ہے اورمیراث کاوصیۃ للوارث اورمافوق الثلث وصیۃ للاجنبی پرتقدم ہے اگروہ وارث کل مال بذریعہ ارث پاسکتاہے توثلث وصیت کے بعد کل میراث ہی ٹھہرے گا اس کی وصیت اپنے نفاذ کامحل ہی پائے گی یونہی اجنبی کی وصیت قدرزائد علی الثلث میں معطل رہ جائے گی یعنی جبکہ وارث اجازت نہ دے ورنہ وصیت ثلث کے مثل ارث مجیزپر تقدم پائے گی اوراگربذریعہ میراث صرف بعض کامستحق ہے اور وہ نہیں مگرزوجین کہ ربع یانصف سے زائدکے مستحق نہیں تو ثلث وصایاکے بعد


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن