دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

ثابت ہے اورہرمکان کی نسبت محتمل ہے وہی باقی رہے اورسب کسی آفت سے منہدم ہوجائیں تو اگر ان میں بعض کومالکان رقبہ بیچ سکیں توموصی لہ بالمنفعۃ کاحق ضائع ہونے کااحتمال ہے۔

وانظر الٰی قول الہدایۃ حق المزاحمۃ فیما فی ایدیھم[1] وثم لم تثبت لہ الوصیۃ الا فی الثلث فکیف وقد اوصی لہ بکل۔

ہدایہ کے قول پرنظر کروکہ موصی لہ کووارثوں کے زیرقبضہ گھرمیں مزاحمت کاحق ہے اورپھر نہیں ثابت ہوئی اس کے لئے وصیت مگرتہائی مال میں توکیساحال ہوگا جبکہ اس نے کل مال کی وصیت کردی ہے۔(ت)

اوراس کے لئے ہرگزشرط نہیں کہ وہ اپنی ملك میں کوئی شے ایسی نہ رکھتا ہو جس سے یہ منفعت حاصل کرسکے جو اپناذاتی مکان رکھتاہو اس کے لئے وصیت یاسکنی کی ممانعت نہیں نہ یہ امرمانع نفاذوصیت ہو،وھذا ظاھر جّدا(اوریہ خوب ظاہرہے۔ت)

تفریعات

(۱۳)یہیں سے ظاہرکہ فتوی ۷ کہ اس احتمال کی کہ متوفی نے زیورات مذکورہ اگرمدعیہ کومرض الموت سے پہلے تملیکا دے دئیے ہیں اوروصیت نامہ کی تحریر اس کابیان ہے تووہ زیورات متوفی کے ترکہ سے خارج ہیں یہاں کوئی گنجائش نہیں۔

(۱۴)تملیك مضاف الی مابعد الموت اگرچہ حالت صحت میں ہو وصیت ہے کہ فتوی ۷ کایہاں مطلق تملیك کہنااورشق مقابل کواگرمرض الموت میں وصیت کی ہے مرض سے مقیدکرناضیق بیان ہے،ہدایہ میں فرمایا:

کل مااوجبہ بعد الموت فھو من الثلث وان اوجبہ فی حال صحتہ اعتبارا بحال الاضافۃ دون حال العقد۔[2]

ہر وہ تملیك جس کاایجاب موت کے بعد کیاہو تووہ تہائی مال میں نافذہوگی اگرچہ اس کاایجاب حالت صحت میں کیاہو حالت اضافت کااعتبارکرتے ہوئے نہ کہ حال عقد کا۔(ت)

(۱۵)فتوی ۵کاقول بعد وفات متوفی کے مدعیہ کاکوئی حق رہائش مکان ونان نفقہ وغیرہ کا


 

 



[1] الہدایۃ کتاب الوصایا باب الوصیۃ بالسکنٰی والخدمۃالخ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۶۸۰

[2] الہدایۃ کتاب الوصایا باب العتق فی مرض الموت مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۶۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن