دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

موصی نے جابجا جس کی صریح تصریح کی مگرفتوی کہتاہے کہ موصی خود اپنی مرادنہ سمجھا،مرادیہ ہے جوہم کہتے ہیں۔

(۴)بفرض باطل ایساہوتابھی تویہ الفاظ کہ میری ارواح کوبخش دے گا موصی نے صرف مکانات کی نسبت لکھے ہیں باقی وصیت کی نسبت نہیں فتوی۶ کاتومطلقًا سب جائدادپریہی حکم لگادینااور پوراثلث خیرات کے ٹھہرادیناصریح ظلم یاعدم فہم ہے نسأل اﷲ العفو والعافیۃ(ہم اﷲ تعالٰی سے معافی اورعافیت مانگتے ہیں۔ت)

(۵)یہی خطا فتوی۲ کو آڑے آئی لکھازوجہ کاحق متروکہ متوفی سے سدس ہے باقی موصی لہ کاہے اورﷲ اسباب خیر میں صرف کرے جب باقی موصی لہ کاہوچکاپھروجوہ خیرمیں صرف کرنے کا اس پرایجاب کیامعنی،اگروہ کرے گاتبرع ہوگا اورتبرع پرجبرنہیں " مَا عَلَی الْمُحْسِنِیۡنَ مِنۡ سَبِیۡلٍ ؕ"[1] (احسان کرنے والوں پرکوئی راہ نہیں۔ت)

(۶)بلکہ فتوی۲ کی غلطی فتوی۶ سے بڑھ کرہے اس نے توشاہ محمد کے لئے وصیت مانی ہی نہ تھی تو اسے گنجائش ملی کہ خیرات کے لئے وصیت ٹھہرادے اگرچہ یہ سرتاپاغلط تھا اس نے اس سے عجیب ترراہ اختیارکی کہ تمام باقی بعد فرض الزوجہ کی وصیت شاہ محمدکے لئے مانی پھر اسی پرخیرات کاحکم لگادیا یعنی شیئ واحد کی وصیت عمروکے لئے بھی ہے اوربعینہٖ اس شیئ کی وصیت اﷲ عزوجل کے لئے بھی ہے حالانکہ یہ بداہۃً محال ہے۔

(۷)فتوٰی ۲ نے اس مطلب پرعبارات یہ نقل کیں:

(۱)اوصی بثلث مالہ ﷲ تعالٰی[2]۔

(۲)لواوصی بالثلث وجوہ الخیر[3]۔

(۳)لاتصح من ممیزالافی تجھیزہ[4]۔

اﷲ تعالٰی کے لئے اس نے اپنے تہائی مال کی وصیت کی(ت)

اگراس نے نیکی کے کاموں کے لئے تہائی کی وصیت کی(ت)

باتمیزصغیرکی وصیت صحیح نہیں مگرصرف اس کی تجہیز میں۔ (ت)

اورنہ دیکھاکہ جب میں باقی کی وصیت عمرو کے لئے مان چکا توان عبارات کاکیامحل رہا۔نسأل اﷲ العفووالعافیۃ۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۹ / ۹۱

[2] ردالمحتار کتاب الوصایا ۲/ ۳۲۲

[3] الفتاوی الہندیۃ الباب الثانی ۶/ ۹۷

[4] الدرالمختار کتاب الوصایا ۲/ ۳۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن