30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الذی مات فیہ[1]۔ |
بیماری میں جس کے اندروہ مرا۔(ت) |
تفریعات
(۱)فتوٰی ۶ کا ادعاکہ وصیت نامہ پرغورسے معلوم ہوتاہے کہ متوفی نے شاہ محمدکے حق میں کچھ بھی وصیت نہ کی بلکہ صرف اپنا وصی مقررکیاہے،محض باطل ہے۔
(۲)فتوی ۶ کا اس ادعاپرجملہ مذکورہ میری ارواح بخش دے گاسے استدلال کہ وصیت بحق شاہ محمد متوفی ہوتی تویہ کہنابے معنی ہو جاتاخود بے معنی اورصحیح وباطل کاقلب کردیناہے جیساکہ تنبیہ میں واضح ہوا۔اس نے مطلقًا کہاہے کہ مالك محمدشاہ خاں مذکور ہے اور اس کے بعد وہ الفاظ کہ بعد فروخت یا رہن الخ جملہ مستقلہ ہیں کہ اس جملہ کی قیدوشرط نہیں ہوسکتے۔بحرالرائق متفرقات البیوع جلد۶ میں ہے:
|
فی بیوع الذخیرۃ اشتری حطبا فی قریۃ شراء صحیحا وقال موصولا بالشراء من غیرشرط فی الشراء، احملہ الی منزلی،لایفسد العقد لان ھذا لیس بشرط فی البیع بل ھو کلام مبتدأ بعد تمام البیع فلایوجب فسادہ اھ فعلی ھذا لواستاجرقریۃ اوارضا للزراعۃ ثم قال بعدتمامھا ان الحرث علی المستأجر لاتفسد لانہ لم یکن شرطا فیھا وانما یکون شرطا لوقال علی ان الحرث علیہ فلیحفظ ھذا فانہ یخرج علی کثیر من المسائل۔[2] |
بیوع ذخیرہ میں ہے کسی نے ایك قریہ میں ایندھن خریدا صحیح خریداری کے ساتھ پھر اس سے متصل بلاشرط کہااس کو میرے گھرتك لے چلو تو عقد فاسدنہ ہوگا کیونکہ یہ بیع میں شرط نہیں بلکہ بیع مکمل ہوجانے کے بعدنیاکلام ہے جوموجب فسادنہیں اھ اسی پرمبنی ہے یہ مسئلہ کہ کسی نے زراعت کے لئے دیہات یازمین کرایہ پرلی پھربیع کے مکمل ہونے کے بعد کہا کہ کاشت کرنا کرایہ دار کے ذمہ ہوگاتو اجارہ فاسد نہ ہوگا، کیونکہ یہ اجارہ میں شرط نہیں وہ توتب ہوتی کہ یوں کہتا اس شرط پرکہ کاشتکاری کرایہ دارکے ذمہ ہوگی،اس کومحفوظ کر لیناچاہئے کیونکہ اس سے بہت سے مسائل کی تخریج ہوسکتی ہے۔(ت) |
اوراگربفرض غلط اس کے معنی یہ قراردے لیجئے کہ شاہ محمد کی تملیك کو اس شرط سے مشروط
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع