دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

نہ کسی مخالف سے ضد اورنفسانیت۔کیاہمارے مولٰی تبارك وتعالٰی نے نہ فرمایا:

" وَلَا یَجْرِمَنَّکُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤی اَلَّا تَعْدِلُوۡا ؕ اِعْدِلُوۡا ۟ ہُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی ۫"[1]

اورتم کو کسی قوم کی عداوت اس پرنہ ابھارے کہ انصاف نہ کرو،انصاف کرو وہ پرہیزگاری سے زیادہ قریب ہے۔(ت)

مولٰی سبحانہ وتعالٰی کی عنایت پھرمصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی اعانت سے امیدواثق ہے کہ لایخافون لومۃ لائم سے بہرئہ وافی عطافرمایاہے،وﷲ الحمد،اسی بنا پر بہت افسوس کے ساتھ گزارش کہ آٹھوں فتووں میں اصلًا ایك بھی صحیح نہیں اکثرسراپاغلط ہیں اوربعض مشتمل براغلاط۔اب ہم بتوفیق اﷲ تعالٰی اوّلًا: کچھ مسائل کاافادہ کریں اورہرافادہ پرجوفوائد متفرع ہوئے اس کے ساتھ لکھیں جن سے وضوح احکام کے ضمن میں یہ بھی واضح ہوکہ ان فتووں نے کہاں کہاں کیاغلطیاں کیں اوران کے علاوہ کیاکیا ضروری باتیں ان کی نظر سے رہ گئیں۔مفتی صاحبوں نے انصاف فرمایاتو یہ امرباعث ناراضی نہ ہوگابلکہ وجہ شکرکہ مقصود بیان حق واظہاراحکام ہے کہ کسی کے طعن والزام،اوریہ امرقدیم سے معمول علمائے اسلام۔

ثانیًا:پانچوں سوالات حال کے جواب دیں۔

ثالثًا: ساتوں سوالات سابق کے جواب لکھیں جوان مفتیوں سے کئے گئے اورجواب غلط وناقص ہے،یہ اس لئے کہ محکمہ قضاء نے جن امورکی نسبت تحریرفرمادیاہے کہ فتاوٰی مصدرہ میں جوسوال زیربحث آکرطے ہوچکے ہیں ان کے ذکرکی ضرورت نہیں ان میں بھی اظہارحق ہوکہ قابل اطمینان بات صاف نہ ہوئی تھی اس کاحق ہمیں خود ہی تھا اور اس تحریر دارالقضا کے بعد بدرجہ اولٰی کہ علاوہ امورمستفسرہ کے اگرکوئی اورامربھی قابل اصدار فتوٰی معلوم ہوتو اطلاع بخشیں۔

رابعًا:حکم اخیرلکھیں کہ اس مقدمہ میں دارالقضاء کوکیاکرناچاہئے۔وماتوفیقی الاباﷲ علیہ توکّلت والیہ انیب(اورمیری توفیق اﷲ تعالٰی ہی کی طرف سے ہے۔میں نے اسی پربھروساکیااوراسی کی طرف رجوع کرتاہوں۔ت)


 

 



[1] القرآن الکریم ۵ /۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن