30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ اس امرکوکسی مفتی نے صاف نہیں کیالہٰذا خاکسار کافیصلہ اس مسئلہ میں وہی ہے جس کو انجمن مستشارالعلماء لاہورنے اپنے فتوٰی میں لکھ دیاہے اورجس کے ساتھ یہی متفق ہیں اس مسئلہ میں اس سے زیادہ بحث فضول ہے اورفیصلہ عدالت کے لئے کافی ہے فقط واﷲ اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب۔فقط
الجواب:
(جواب امام احمدرضاخاں علیہ الرحمۃ)
بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط
|
الحمدﷲ رب العٰلمین وبہ ثم برسولہ نستعین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وبارك علیہ وعلٰی اٰلہ وصحبہ اجمعین۔ |
تمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لئے ہے جوکل جہانوں کاپروردگار ہے اوراسی سے پھراس کے رسول سے ہم مددچاہتے ہیں اﷲ تعالٰی اپنے رسول پردورود،سلام اوربرکتیں فرمائے اورآپ کی تمام آل واصحاب پر۔(ت) |
الحمدﷲ یہاں فتوٰی پرفیس نہیں لی جاتی " اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰی رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۹﴾ۚ"[1] (میرا اجرتواسی پرہے جوسارے جہان کا رب ہے۔ ت)منی آرڈر واپس کردیا،سوالات اوران کے متعلق آٹھ فتوے ملاحظہ ہوئے،مفتیوں کے نام نہ لکھناعجیب نہ تھا ایك فتوی میں دوسرے کاجوذکرتھا وہ لکھ کرمحوکردیاگیایابیاض چھوڑی ہے یہاں اس سے کوئی بحث نہیں بعونہ عزوجل تحقیق سے کام ہے مگراتنی گزارش مناسب ہے بحمدہ تعالٰی یہاں مسائل میں نہ کسی دوست کی رعایت ہے،ہمارے رب عزوعلانے نہ فرمایا:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُوۡنُوۡا قَوّٰمِیۡنَ بِالْقِسْطِ شُہَدَآءَ لِلہِ وَلَوْ عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمْ"[2] |
اے ایمان والو! انصاف پرخوب قائم ہوجاؤ اﷲ کے لئے گواہی دیتے ہوئے چاہے اس میں تمہارا اپنانقصان ہو۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع