دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

من اثنی عشرو ذٰلك خمسۃ اسداسھا[1]۔

چوتھائی یعنی دوحصے بیوی کے ہیں باقی چھ حصے وصیت والے شخص کی طرف لوٹ جائیں تو اس طرح اس کے کل حصے بارہ میں سے دس ہوجائیں گے جوکہ چھ میں پانچ(۶ /۵)بنتے ہیں۔(ت)

بعدازاں سوالات عدالت کانمبروار جواب بتفصیل ہے یہ وصیت مرض الموت میں ہوئی ہے اور موافق اس تفصیل کے جو مجمل جواب میں گزرچکی ہے شرعًا صحیح ونافذہے وصیت بحق شاہ محمد زائد علی الثلث ہے عالم خاتون زوجہ نے اگر اس کوقبول نہیں کیا تواس کانفاذ حسب ذیل تقسیم ہوکرہوگا۔زیورات اگرمتوفی نے مہرمیں دئیے ہوں تو زیورات پروصیت کابارہوگا بلکہ تمام زیورات اس کوملیں گے۔ورنہ زیورات میں سے مدعیہ کو ۳ /۲سہام،مدعاعلیہ کو ۳ /۱ سہام اوردیگرجائداد ومکانات وظروف وغیرہ میں سے مدعیہ ۱۲ /۲ اورمدعاعلیہ کو۱۲ /۱۰ سہام ملیں گے کیونکہ اول ثلث اس کابطور وصیت مدعاعلیہ کوملے گا پھرربع باقی ماندہ۸ /۲ یعنی سدس کل ۱۲ /۲ مدعیہ کوملے گا بعدازاں باقیماندہ یعنی نصف ۱۲ /۶ مدعاعلیہ کوملے گا جوزیورات قیمتی(سماعہ عہ)بروئے وصیت مدعیہ کودئیے گئے ہیں اگروہ مہر میں دئیے گئے ہیں تو ان میں مدعاعلیہ کابروئے وصیت کچھ حق نہیں ہے اوراگرمحض بطوروصیت دئیے گئے ہیں توان میں مدعاعلیہ کابروئے وصی بالثلث حق ثلث ہوگا اوراس صورت میں تمام زیورات میں ۳ /۱ سہام مدعاعلیہ کواور ۳ /۲ مدعیہ کو ملیں گے۔لیکن اس شق ثانی پر نفاذوصیت سے بیشتر مدعیہ کامہرکل مال سے اداکیاجائے گا اگرمدعاعلیہ نے تجہیزوتکفین متوفی کی اپنے مال سے بلا اطلاق وبلااجازت مدعیہ کی ہے چونکہ یہ صرف تبرع ہے لہٰذا اس خرچ کابارصرف مدعاعلیہ کے مال پر ہے اورمدعیہ پر اس کامطلق بارنہ ہوگا اوراگر باجازت مدعیہ اپنے مال سے تجہیز وتکفین کی ہے یامتوفی کے ترکہ میں سے تو اس کابارمتوفی کے تمام ترکہ پر ہوگا جوہر دومدعاعلیہ اورمدعیہ کے متعلق ہوگا۔حق سکنی مکانات اورحق استعمال ظروف وغیرہ کے جو موصی نے عالم خاتون زوجہ کو وصیت کی ہے اس وصیت کے بار سے ثلث مال جوبطور وصیت شاہ محمدکواول ملے گا بری رہے گا البتہ علاوہ ثلث مال کے جو شاہ محمدکوبعداخراج ثلث ملے گا اس میں مدعیہ کو تانکاح ثانی حسب وصیت حاصل رہے گاکیونکہ زوجہ کی وصیت اجنبی کی وصیت بالثلث کے مزاحم نہیں ہوسکتی ہاں زائد علی الثلث کے مساوی ہے لہٰذازائد علی الثلث یعنی ۱۲/۶ میں اس کانفاذ اس طرح ہوگا کہ رقبہ کی وصیت شاہ محمد کے لئے اور منفعت کی وصیت مدعیہ کے لئے قراردی جائے گی جوحصہ مدعیہ کااور مدعاعلیہ کا جائدادمنقولہ یاغیرمنقولہ میں ہے اس کے متعلق ہرایك فریق کواختیارہے کہ وہ فریق ثانی سے بشرطیکہ


 

 



[1] الجوھرۃ النیرۃ کتاب الوصایا مکتبہ امدادیہ ملتان ۲ /۹۰۔۳۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن