دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

یہ ہے کہ واحدبخش متوفی کے جمیع مال متروکہ میں سے سب سے اول اس کی تجہیزوتکفین کاخرچ نکالاجائے گاجس میں رواجی صدقات وخیرات داخل نہیں بشرطیکہ مدعاعلیہ نے یہ خرچ اپنے ذاتی مال میں سے بلااجازت مدعیہ کونہ کیاہو،اوراگرایساکیاہو توتبرع ہوکر اس کابار اس کی ذات پر رہے گا،نہ مدعیہ پر،بعدازاں اگرمتوفی نے مدعیہ کو دین مہرمیں زیورات کی وصیت کی ہے چنانچہ اس کااعتراف ہے اور مدعاعلیہ نے بھی زیورات اس کوتسلیم کرکے قبول کرلیاہے توزیورات اس کودین مہرمیں دیئے جائیں گے اوراگر بالفرض دین مہرمیں نہیں دیئے بلکہ محض وصیت کی تواس صورت میں باقیماندہ تمام مال میں سے دین مہر زوجہ اداکیاجائے گا بعدازاں وصیت جاری کی جائے گی صورت موجودہ میں واحدبخش نے تین وصیتیں کی ہیں جواس تمام مال کو مستغرق ہیں ایك وصیت زوجہ کوکی ہے جوصرف زیورات کے متعلق ہے خواہ یہ وصیت محضہ ہو یاوصیت اداء دین مہرکے لئے ہو جیساکہ زوجہ کااقرار اوردوسری وصیت زوجہ کو ہے جومکان کے سکنی اورظروف کے استعمال کے متعلق ہے اورتیسری وصیت باقی ماندہ تمام مال کی شاہ محمدخاں کو کی ہے جس کومدعیہ نے قبول نہیں کیاہے اوروہ وصیت ثلث مال سے زائد کی ہے پس صورت موجودہ میں بعد خرچ تجہیزوتکفین وادائے دین مہرکے لئے ہوجیساکہ زوجہ کااقرارہے اوردوسری وصیت زوجہ کو ہے جو مکان کے سکنی اورظروف کے استعمال کے متعلق ہے اورتیسری وصیت باقیماندہ تمام مال کی شاہ محمدخاں کوکی ہے جس کو مدعیہ نے قبول نہیں کیاہے اوروہ وصیت ثلث مال سے زائد کی ہے پس صورت موجودہ میں بعد خرچ تجہیزوتکفین وادائے دین مہر اس طرح نفاذ وصیت کیاجائے گا کہ اگردین مہر تمام زیور سے حسب اقرار زوجہ اداہواہے توزیورچھوڑکر باقیماندہ خواہ مکانات ہیں یاظرف وغیرہ ایك ثلث یعی ۱۲/۴ اول شاہ محمدکودیاجائے گا اورباقیماندہ میں سے چوتھائی حصہ ۸ /۲ جو زوجہ کا ہے یعنی سدس کل ۱۲ /۲ اس کودیاجائے گا پھرباقیماندہ ۱۲/ ۶ بھی بعدم المزاحم شاہ محمد کو دیاجائے گا اورتصحیح سہامات کی بارہ سے ہوگی تمام جائدادمنقولہ اورغیرمنقولہ علاوہ زیورات بارہ سہام ہوکر،اول چارسہام بحکم وصیت بالثلث شاہ محمدکودئے جائیں گے بعدازاں باقی ماندہ آٹھ سہام میں سے دوسہام جو ربع مابقی ہے اورسدس کل ہے عالم خاتون زوجہ کودئیے جائیں گے،بعدازاں چھ سہام باقیماندہ بھکم وصیت زائدعلی الثلث لعدم المزاحم شاہ محمدکودئیے جائیں گے،پس شاہ محمدکواس مال میں سے ۱۲ /۱۰ سہام ملین گے اورعالم خاتون زوجہ کو اس مال میں سے جس کی وصیت شاہ محمدکوکی ہے ۱۲ /۲ سہام دئیے جائیں گے۔روایات ذیل ملاحظہ ہوں:

قال العلامۃ السعود فی فتح المعین ولواوصت بکل ما لھا لزوجھا کان الکل لہ،نصفہ بطریق الارث ونصفہ بطریق الوصیۃ قھستانی عن قاضیخان وکذا یستحق الزوج الکل اذا

علامہ ابوالسعود نے فتح المعین میں فرمایا اگرعورت نے اپنے شوہر کے لئے کل مال کی وصیت کی تو تمام مال شوہرکا ہوگا نصف بطورمیراث اورنصف بطوروصیت۔قہستانی میں بحوالہ قاضیخان منقول ہے یونہی خاوندکل مال کامستحق ہوگاجبکہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن