30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ردعلی الزوجین مقدم ہے بیت المال پراور الیوم فی زماننا ھذا مفتی بہ(اور آج کے ہمارے زمانے میں اسی پرفتوٰی دیاجاتاہے۔ ت)یہ قول ہے اورہمارا مسلك بھی یہی ہے اورعمل ہمارابھی اسی پر ہے۔
|
وفی القنیۃ ویفتی بالرد علی الزوجین فی زماننا لفساد بیت المال۱۲شامی۔[1] |
قنیہ میں ہے ہمارے زمانے میـں بیت المال کے فاسد ہونے کی وجہ سے زوجین پررد کافتوی دیاجائے گا۱۲شامی(ت) |
صاف ظاہرہےکہ ردعلی الزوجین مقابل اورمربوط بیت المال سے ہے نہ کہ وصیت بکل المال سے وھدایۃ الانصاف من اﷲ الھادی (اورانصاف کی ہدایت ہدایت دینے والے اﷲ تعالٰی کی طرف ہے۔ت)بڑے تعجب کی بات ہے کہ اتنے درازعرصہ تك علمائے لاہور نے اپنے دعوی الرد علی الزوجین مقدم علی الوصیۃ لجمیع المال(زوجن پرَد اس شخص پرمقدم ہے جس کے لئے کل مال کی وصیت کی گئی۔ت)کی ضعیف جزئی بھی ثابت نہ کی،صرف نکمی تطویل سے اوراق لکھ لکھ کرتضییع اوقات عزیزہ کی فرمائی،صرف ردعلیہما کے مسئلہ معروفہ کولکھ بھیجاجن کا انکار بھی کسی کونہ تھا سو وہ مسئلہ ایسابے موقعہ فرمایاجس کی تردید سے کتاب مملوومشحون ہیں علمایان ریاست نے اپنے دعوی الوصیۃ بکل المال مقدم علی الزوجین(تمام مال کی وصیت مقدم ہے زوجین پرردکرنے سے۔ت)پر،پہلے ابتدائے مسئلہ میں اور اب اس تردید کے ضمن میں کیا صاف صاف واضح جزئیات اظہر من الشمس ہدیہ ناظرین کئے ہیں،انصاف فرمایاجائے۔
تذییل: ہم کومعلوم ہوتاہے کہ جن مفتی صاحبان لاہور نے پہلے استفتاء بھیجاتھا اب ہماری تردید پہلے کو ملاحظہ فرماکر وہ صاحبان موصوفہ توبنظرالانصاف خیرالادصاف لب بسکوت ہو رہے ہیں اب اس دوسری مرتبہ مولوی مفتی محمد مجیدصاحب کو اشتعال آیاتوانہوں نے قلم اٹھایا اب یقین ہے کہ اس جواب کوملاحظہ فرماکر وہ بھی تسلیم فرمائیں گے اورتحسین کاتحفہ ہم داعیان بالخیر کی طرف ارزانی فرمائیں گے خداوندکریم کرے کہ ان کاشعلہ اس پانی سے مطفی ہوا اوربجھ جائے،
|
ورجاء القبول والثواب من اﷲ تعالٰی وھو اعلم واحکم بالصواب۔ |
قبول وثواب کی امیدتعالٰی سے ہے درستگی کوخوب جاننے والا اورمضبوط وبہترحکم ولاہے(ت) |
محررہ بتاریخ ۱۶/اگست ۱۲ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع