30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یاخذ الزائد بطریق الاستحقاق بلاتوقف علی اجازۃ فلایرد ان اخذ الزائد لایشترط فیہ عدم الورثۃ اذ لواجازوا جاز۱۲شامی[1]۔ |
پوشیدہ نہیں کہ اس سے مرادیہ ہے کہ وہ تہائی مال سے زائد بطوراستحقاق لے گا،کسی کی اجازت پرموقوف نہیں ہوگا، چنانچہ یہ اعتراض واردنہ ہوگا کہ زائد کے لینے کے لئے وارثوں کامعدوم ہوناشرط نہیں کیونکہ اگروہ اجازت دیں توزائد کالینا جائزہوتاہے ۱۲شامی(ت) |
اس عبارت لایخفی(پوشیدہ نہیں۔ت)سے مخفی نہیں ہے بلکہ صاف ظاہرہے کہ موصی لہ بکل المال مستحق ہے اور وہ رد علی الزوجین پرمقدم ہے ھذا ماوعدناہ من قبل والحمدﷲ علی الوفاء(یہ وہ ہے جس کاوعدہ ہم نے ماقبل میں کیاتھا اس کے پورا کرنے پرتمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لئے ہیں۔ت)اور قولہ لم یثبت(اس کاقول کہ ثابت نہیں۔ت)کی تحقیق علامہ شامی رحمہ اﷲ سے کھل گیاکہ جب اقرارمذکور کومعنیً وصیت قراردیاگیا اورمقرلہ مذکور جمیع مال کامستحق بنابعداخراج اصل فرض احدالزوجین سے تویہ شان وصیت کا ہے پس اس میں کوئی شك نہ رہا کہ وصیت بجمیع المال کوتقدیم ہے ردعلی الزوجین پر۔ الاٰن حصص الحق(اب حق واضح ہوگیا۔ت)
|
قولہ ثم یوضع فی بیت المال ای ان لم یوجد موصی لہ بالزائد یوضع کل الترکۃ فی بیت المال اوالباقی ان وجد موصی لہ بمادون الکل۱۲شامی[2] |
ماتن کاقول"پھربیت المال میں رکھاجائے گا"یعنی جب ایسا شخص نہ پایا جائے جس کے لئے تہائی سے زائد کی وصیت کی گئی ہے تو اس صورت میں کل مال اورتہائی سے زائد اورکل سے کم وصیت والے شخص کے ہوتے ہوئے باقی مال بیت المال میں رکھاجائے گا۱۲شامی(ت) |
باقی رہایہ امرکہ آیاردعلی الزوجین اورادخال الترکۃ فی بیت المال میں سے کون مقدم ہے سو متقدمین کے نزدیك بیت المال مقدم ہے کیونکہ اس نیك عصرمیں بیت المال صلاحیت میں تھے اور مصرفون مستحقوں میں خرچ ہوتے تھے اورمتاخرون کے نزدیك بسبب فساد بیت المال کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع