دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

وقال فی المستصفٰی والفتوی الیوم بالرد علی الزوجین وھو قول المتأخرین من علمائنا وقال الحدادی الفتوی الیوم بالرد علی الزوجین وقال المحقق احمد بن یحٰیی ابن سعد التفتازانی افتی کثیر من المشائخ بالرد علیھما اذا لم یکن من الاقارب سواھما لفساد الامام۔ ردالمحتار شرح الدرالمختار۔[1]

لوٹاجائے گا۔اورمستصفی میں کہاآج کے دورمیں فتوٰی زوجین پررَد کرنے کے ساتھ ہے۔یہی قول ہمارے متأخر علماء کاہے۔ حدادی نے کہاکہ آج کل فتوی زوجین پررَد کرنے کے ساتھ ہے۔احمدبن یحیٰی بن سعد تفتازانی نے کہا بہت سارے مشائخ نے زوجین پررَد کافتوٰی دیا جبکہ ان کے علاوہ عزیزواقارب میں سے کوئی موجودنہ ہوکیونکہ حکمران بگڑچکے ہیں،ردالمحتار شرح الدرالمختار(ت)

عبارت کتب معتبرہ مرقومۃ الفوق سے ظاہرہے کہ جمیع مال سے ایك ثلث مسمی شاہ محمدخاں موصی لہ لے گا اوردوثلث مسماۃ عالم خاتون زوجہ متوفی کوملیں گے۔واﷲ اعلم بالصواب عندہ ام الکتاب۔۲۰/رجب المرجب ۱۳۲۹ھ۔(مفتی مولوی محمدمجید صاحب لاہوری نے تحریرفرمایا)مگرائمہ متاخرین یہ فرماتے ہیں کہ بچاہوا ترکہ جس طرح پہلی قسم کے حصے داران پربحصہ رسدی رَد ہوسکتا ہے اسی طرح دوسری قسم کے حصہ داران پربھی رَد ہوسکتاہے اگرمتوفی کاکوئی رشتہ دار موجودنہ ہوتو جوکچھ بچا ہواترکہ ہو وہ احدالزوجین کودے دیں گے یعنی موصی لہ بکل المال کونہ دیں گے انتہٰی خلاصہ دو ورق کایہ دوسطریں ہیں ۔

نقل جواب ۴

(تردید منجانب علمائے ریاست بہاولپور)

ہمارے ہاں بھی مسلم اورماعلیہ العمل یہی قول متاخرون کا ہے جو الیوم رد علی الزجین(آج کل زوجین پر رد۔ت)پرفتوٰی ہے اور سیدنا امیرالمومنین عثمان ذی النورین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حدیث اور ان سے بیان وجہ ردعلی الزوجین کااگرچہ درمختار میں اس کاماعلیہ اورشامی میں اس سے جواب نقلا عن روح الشروح کمال الوضوح(روح الشروح سے کامل وضاحت کے ساتھ نقل کرتے ہوئے۔ت)کے مُبیَّن ہے تاہم مع قطع النظر ان دونوں امروں کے ہم کو بالرأس والعین منظورہے مگرتاسف اس کم توجہی مفتی صاحب پرہے کہ ردعلی الزوجین کامحل الوقوع اورموقعہ ملحوظ نہ کرنااوربلاتامل اس کے موصی بجمیع المال سے مقدم رکھنا خلاف عقل اورنقل ہے اورسراسر تحکم وتعسف اوردعوی بلادلیل ہے فقہاء نے ردعلی الزوجین کی علت مرادایہ بیان فرمائی ہے


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الفرائض باب العول داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۵۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن