دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

وکذا لاتصح من ممیزالافی تجھیزہ وامر دفنہ وعلیہ تحمل اجازۃ عمر رضی اﷲ عنہ لوصیۃ یافع رضی اﷲ عنہ یعنی المراھق درمختار[1]،علی حسب اظھار السائل۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

علیہ الرحمہ کے۔اسی طرح تمیز رکھنے والے نابالغ کی وصیت بھی صحیح نہیں مگر تجہیزوتکفین میں اس کی وصیت صحیح ہے۔ حضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ کاقریب البلوغ لڑکے کی وصیت کوجائزقراردینااسی تجہیزوتکفین پرمحمول ہے(درمختار)۔یہ حکم سائل کے اظہار کے مطابق ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

بحقیقۃ الحال وصدق المقال(ہمہ)مستفتی نے بعد تکمیل استفتاء ہذا کے بیان کیاکہ متوفی نے چند زیورات معدودہ شخصہ معہودہ کی بابت اپنی زوجہ کے واسطے بھی وصیت کرگیاتھا یعنی کہہ گیاتھا کہ بعد وفات میری کے ان زیورات مذکورات کی مالك میری زوجہ ہے،پس اس کاجواب شرعًا یہ ہے کہ جس چیز کی نسبت متوفی نے اپنی زوجہ کے واسطے وصیت کی ہے وہ چیز سالم متوفی کی زوجہ کی حقیت ہے جوبذریعہ وصیت کے اپنے خاوند سے لے سکتی ہے،

والشاھد فیہ لو اوصی لزوجتہ اوھی لہ ولم یکن ثمۃ وارث اٰخر تصح الوصیۃ ابن کمال درمختار[2]،ھذا ما عندی ولعل عند غیری ابلغ من ھذا۔

اس پردلیل یہ ہے کہ اگرمرد نے اپنی بیوی کے لئے یابیوی نے اپنے شوہرکے لئے وصیت کی درانحالیکہ وہاں کوئی اوروارث نہیں تو وصیت صحیح ہے،ابن کمال(درمختار)،یہ وہ ہے جو میرے پاس ہے ہوسکتاہے میرے غیرکے پاس اس سے بڑھ کر موجودہو۔(ت)

استفتاء:ماقولکم رحمکم اﷲ(تمہاراکیاارشادہے؟ اﷲ تعالٰی تم پررحم فرمائے۔ت)اندریں صورت ایك شخص مسمی واحد بخش جوعرصہ سے مریض تھا اپنے مرض الموت میں مرنے سے دودن پہلے بدیں مضمون وصیت کی کہ چونکہ میں بیمار ہوں اورحیات ناپائیدار پراعتبارنہیں ازاں بعد میں وصیت کرتاہوں کہ فلاں فلاں زیورات قیمتی(سماعہ عہ)میرے مرنے کے بعد میری زوجہ مسماۃ عالم خاتون کوبعوض حق المہردئیے جائیں اورماسوائے اس کے کل جائدادمیری کامالك مسمی شاہ محمدخاں ہوگا،


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الوصایا مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۱۹

[2] الدرالمختار کتاب الوصایا مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن