دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

(۶)حق متوفی میں رہنے کی شرط پرمدعیہ کے ظروف وغیرہ کابھی دیاجانادرج وصیت ہے کیایہ چیزہے اوربلحاظ سوال ۲اثرپذیرہوسکتاہے؟

(۷)جوحصہ جائداد متوفی میں ہردوفریق کاسوال ۲قرارپائے وہ مکانات میں اورجائداد منقولہ میں جداجدا دیاجاسکتاہے یاکہ بالکل جائداد منقولہ غیرمنقولہ کی قیمت مقررکرکے صرف نقدی رقم بموجب حصہ کے مدعیہ کودلائی جاسکتی ہے۔۱۷جنوری

سوال ۲:زید اس طرح وصیت کرکے مرگیاہے کہ بعد مرنے میرے کے میری جائداد منقولہ وغیرمنقولہ کامالك عمرو ہے میری تجہیزوتکفین بھی کرے گا اورﷲ میری ارواح کوبھی دے گا بعد وفات زیدکے عمرونے وصیت مذکورہ کوقبول کرکے ایفاء امورات میں لگ گیامتوفی کاوارث بجزایك زوجہ اورکوئی نہیں ہے اب زوجہ متوفی کہتی ہے کہ یہ تمام مال متروکہ شوہرخود صرف میراہی حق ہے میں دوسرے شخص کو دینانہیں چاہتی،پس شرع شریف میں یہ وصیت جائزہے یاکسی طرح اور،زوجہ کا حق مال متروکہ میں کیاہے اوروصیت کاحصہ کیاہے؟ بینواتوجروا۔

نقل جواب ۱

مندرجہ سوال حالات میں مسمی واحد بخش کی متروکہ جائدادمیں سے پہلے اس کی تجہیزوتکفین شرعی کاجس میں رواجی صدقات و خیرات شامل نہیں ہیں خرچ اداکرنے کے بعد اس کی بیوہ مسماۃ عالم خاتون کاحق مہر جس قدرعدالت کی رائے میں ثابت ہوادا کریں گے اس حق مہراداکرنے کے بعد جس قدرجائداد منقولہ یاغیرمنقولہ باقی بچے اس کے تین حصے کرکےدوحصہ مسمات عالم خاتون بیوہ واحدبخش کو اورایك حصہ شاہ محمدخاں کودیں گے۔اس مختصرجواب کے بعد عدالت کے سولات کانمبروار جواب دیا جاتاہے:

(۱)یہ وصیت مرض الموت میں ہوئی اورشرعًا جائزہے۔

(۲)عالم خاتون مدعیہ کے اعتراض کرنے پرجائداد متروکہ کے جبکہ اس میں سے واحد بخش کی شرعی تجہیز وتکفین کا خرچ اورعالم خاتون کے حق مہرکی رقم نکالی جاچکی باقی کے تیسرے حصہ میں جائزہوگی اس سے زائد میں جائزنہیں ہوگی اس لئے اس باقیماندہ جائداد میں سے دوحصے عالم خاتون کو اورایك حصہ شاہ محمدخاں کودیں گے۔

(۳)زیورات قیمتی(سماعہ عہ)کی بابت اگریہ ثابت ہوجائے کہ یہ زیورات عالم خاتون کے حق مہر کے عوض میں دئیے گئے ہیں توپھر ان میں شاہ محمدخاں کاکچھ بھی حق نہیں ہے لیکن اگر ان تمام زیورت کے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن