دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

لئے اس کاعلاج کرنابھی چھوڑ دیاتھا،مرنے سے قریب تین چاریوم پہلے ۲۳فروری ۱۳۱۱ھ کو واحدبخش مذکور نے ایك وصیت تحریری تکمیل کی،اس وصیت کی ایك نقل شامل ہذا کی جاتی ہے یہ شاہ محمدموصی کانہ رشتہ دار نہ ہم قوم ہے،متوفی ایك نومسلم تھاجو اپنے آپ کووصیت میں شیخ نومسلم پیشہ نان بائی لکھتاہے،اسی شاہ محمد کے گھر میں وہ مراجس نے اس کی تجہیز وتکفین وغیرہ کی،اب دعوی جائداد متوفی کاباہم اس شاہ محمد کے اورعالم خاتون بیوہ موصی کے ہے،موخرالذکر مدعیہ ہے وہ مانتی ہے کہ شاہ محمد مدعاعلیہ نے پاس اس کو زیورات قیمتی(سماعہ عہ)(جس کاذکر وصیت میں ہے)بعد وفات موصی دے دئیے ہیں لیکن وہ کہتی ہے کہ شاہ محمد مدعاعلیہ کے پاس دیگر زیورات واثاث البیت ظروف وغیرہ مالیت(ماعہ ۱۴/)اوردومنزل مکانات قیمت آٹھ سوروپے ازترکہ شوہرش مذکور موجود ہیں،وہ بھی شرعًا تنہا مدعیہ کو ملناچاہئے مدعاعلیہ کاکوئی حق نہیں،وصیت کی تکمیل اورجوازی دونوں کو وہ تسلیم نہیں کرتی جوزیورات قیمتی سماعہ ورثہ مدعیہ کو ملے ہیں ان کی نسبت وہ یہ کہتی ہے کہ مجھ کو حق مہرمیں شوہردے گیاہے،شاہ محمد مدعاعلیہ کو وصیت کی تعمیل پراقرار ہے وہ کہتاہے کہ وصیت جائزہے اوریہ کہ مدعیہ حرام کاری کرتی ہے اس لئے بروئے وصیت مکانات میں نشست کی بھی حقدارنہیں رہی اوریہ کہ وصیت کومدعیہ نے وصیت اورنیز بعدوفات شوہر خودقبول کیاتھا سوال یہ ہیں:

(۱)کیابروئے شرع شریف یہ وصیت مرض الموت میں ہوئی اوراگرہوئی تواس سے جوازی وصیت پرکیا اثرپڑتاہے؟

(۲)چونکہ شاہ محمدمدعاعلیہ بالکل اجنبی ہے اوروصیت اس کے حق میں ہے ایسی وصیت مدعیہ کے اعتراض پرکس حد تك جائز رہ سکتی ہے یعنی جائدادمتوفی میں مدعیہ کوکیا حصہ ملناچاہئے؟

(۳)جوخاص زیورات قیمتی سماعہ عہ بروئے وصیت مدعیہ کودلائے گئے ہیں کیاان میں سے مدعاعلیہ کوکوئی حصہ بروئے وصیت مل سکتاہے یایہ کہ ان زیورات کوچھوڑ کرباقی جائداد میں ہردوفریق کو وہ حصص ملیں گے جوبروئے سوال ۲ ان کے پائے جائیں۔

(۴)جواخراجات تجہیز وتکفین مدعاعلیہ نے کئے ہوں مدعاعلیہ کوعلاوہ ملیں گے یاکہ اس کے اپنے حصے پرچارج ہوں گے یعنی یا یہ کہ مدعاعلیہ کے حصہ پران کابارہوگا؟

(۵)مکان میں جوبصورت حق متوفی میں رہنے کے مدعیہ کو حق رہائش دیاگیاہے کیاوہ شرعًا جائزہے اوراثرپذیر ہے جبکہ مدعیہ کے اعتراض پراس کوبروئے سوال۲ ایك حصہ مکان تملیك قطعی دے دیاجائے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن