دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

اختلاف تقدم وتاخر ردعلی الزوجین اورموصی لہ بکل المال کے ہے اور اس حقوق کے متعلق بحث بھی فتاوی میں بہ تفصیل درج ہے،ایك جزئی سنداس قسم کی زیربحث ہے جس میں علماء متاخرین نے بیت المال کوبوجہ فسادوعدم وجود بیت المال کے ردعلی الزوجین سے متاخرکردیاہے،اور موصی لہ بکل المال کو ردعلی الزوجین پرمقدم رکھنے کے متعلق کوئی سند صریح اورجزیئ ظاہرنہیں کی گئی صرف مندرجہ ذیل استشہاد میں کی گئی جن کودوسرے علماء اسی متاخرین اورمتقدمین کی بحث میں لاکر رد علی الزوجین سے مؤخرخیال کرتے ہیں۔ملاحظہ ہوں فتاوٰی۔

یہ سوالات ہیں جوابھی تك تصفیہ طلب ہیں،نقول فتاوٰی علماء نے منسَلکہ مسل معہ نقل استفتاء و نقل وصیت نامہ خدمت میں مولوی صاحب مولوی احمدرضاخاں صاحب بریلوی مرسل ہوں اورالتماس کی جائے کہ ان تمام فتاوٰی کوملاحظہ فرمائیں،اوران سوالات حل طلب کے متعلق اپنی رائے کامعہ استناد جواب تحریر فرماکربہت جلد مرحمت فرمائیں،مبلغ(صہ/)بذریعہ منی آرڈر مولوی صاحب کی خدمت میں بھجوادیئے جائیں،اوریہ بھی التماس ہوکہ علاوہ امورمستفسرہ کے اگرکوئی اورامربھی قابل اصدار فتوی معلوم ہوتواطلاع بخشیں،ملاحظہ فتاوٰی سے اختلاف علماء کے تمام جزئیات اورصورتیں واضح ہوں گی،ہرایك فتوٰی پرعلیحدہ علیحدہ نمبردئیے گئے ہیں مقدمہ چونکہ عرصہ سے دائرہے اس لئے نتیجہ کے بھجوانے کے لئے استدعاکی جاتی ہے کہ بہت جلدی عدالت ہذا میں بھجوایاجائے،تحریر۱۷/اگست۱۳۱۳ھ

(مسماۃ عالمون بنام شاہ محمددعوٰی جائداد بروئے وراثت)

نقل وصیت نامہ ادا

میکہ واحد بخش ولددین محمدذات شیخ نومسلم پیشہ نان بائی عمرتخمینًا(صہ للعہ)سال حال مقیم خانپور ریاست بہاولپورکاہوں بجمعی حواس خمسہ وہوش عقل بلااجبار واکراہ احدیکہ اقرارکرتاہوں اورلکھ دیتاہوں اس بات پرکہ مظہربعارضہ بیماری تپ دق کے بیمار ہے اور یہ بیماری ایك ایسی بیماری ہے کہ اس سے نجات قسمت اورخدادادزندگی پرشفایابی حاصل ہوتی ہے اوراب مجھ کوایسے نازك وقت پراپنی جائداد منقولہ وغیرمنقولہ کا انتظام بھی کرناضرورہے تاکہ پسماندگان میرے میں کوئی تکرارمداربرپانہ ہو، پس اب میں اس طرح پراپنا انتظام کرتاہوں کہ چونکہ میراکوئی فرزندنرینہ یامدینہ نہیں ہے صرف ایك عورت نوجوان ہے جس پریہ بھروساکم ہے کہ بعد موتیدگی میرے کے وہ میرے حق میں رہے اوریہ ضرور ہے کہ میری جائداد بعد میرے تباہ و خراب ہوجائے اس کایہ انتظام ہے کہ زیورات ذیل کنٹھمالہ طلائی ۸یاپانچ لڑی قیمتی(یاعہ ۲۰)کڑیاں نقرہ ایك جوڑا قیمتی یك صدروپیہ،چندن ہارایك قیمتی مبلغ(صہ)تولہ طلائی،اورایك عدد قیمتی(عہ ؎/)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن