دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

اُن تینوں کی آمدنیاں حساب کی جائیں پھرہرایك کاخرچ اس سے مجراکیاجائے باقی کہ زید نے مصارف مذکورہ خیرات ومبرات وقرض مُردہ خریداری جائداد بنام خود میں صرف کردیا اس حصہ میں حصہ رسد زوجہ اور ہرنبیرہ کا تاوان زید پرآیا،اب زوجہ کایہ تاوان تو پورا واجب الاداہے اوردونوں نبیروں کے تاوانوں سے ہردوبیعنامہ اول کانصف زرثمن بھی ساقط کیاجائے جوجو باقی رہے وہ ان دونوں کا تاوان ہے،اب زید پردونوں زوجہ سے جس جس کاجتنا مہرواجب الاد ہواوران کے سوا اگرکوئی اور دین زید پرآتا ہو وہ سب ان تینوں تاوانوں کے ساتھ ملاکر یہ مجموع دیون ترکہ زید سے حصہ رسد اداکئے جایں خواہ وہ اس کاذاتی روپیہ ہو یا اس زر واثاث البیت مشترك کاحصہ،اگر ان کے ادا سے کچھ نہ بچے کوئی وارث وراثۃً کچھ نہ پائے ورنہ باقی حسب شرائط فرائض سولہ سہام ہوکرایك ایك سہم ہرزوجہ اورآٹھ سہم دختر اورتین تین ہرنبیرہ کوملیں گے۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۵۷:             ازنجیب آباد ضلع بجنور محلہ مجیدگنج مرسلہ محمدحسین ولد مولٰی بخش                  ۲۰شوال ۱۳۳۰ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے اپنے بھائی اوربہنوں کی جائداد بطریقہ جائزہ خرید کراپنی زوجہ کے نام لکھا دی اب اس شخص کے دوبیٹے ہیں(ایك بیٹی بھی تھی جس کا انتقال ہوگیا اوراب اس کی جانب سے کوئی دعویدارنہیں مگر اس کا شوہر ہے آیا وہ شرعًا حقدارہے یانہیں)شخص مذکور نے اپنے انتقال سے پیشتر اپنے حصہ کی جائداد اورنیز نئی خرید کردہ جائداد جو بی بی کے نام لکھ دی تھی اپنے دونوں بیٹوں میں کسی طرح تقسیم نہ کی اب اس شخص کی بی بی نے ایك کاغذ بنواکر باقی جائداد بھی بعوض مہراپنے نام کرالی اورمشہور کردیاکہ یہ کاغذمیرے خاوند ے سامنے کالکھاہواہے مگریہ بات محلہ میں مشہورہے کہ یہ کاغذ جعلسازی سے تیارکیاگیاہے اوربات بھی یہی ہے اس شخص کے بڑے بیٹے نے اپنے والد کے حین حیات اس وجہ سے تنگ آکر کہ ساس بہو میں اکثر لڑائی رہتی ہے اپنا مکان تبدیل کرلیاتھا اب والد کے انتقال پرجب وہ بالکل مختارہوگئیں تو محلہ کی مستورات اورچھوٹے بیٹے کی لگائی بجھائی سے ان کی رنجش اوربڑھ گئی اورمرنے سے ۱۔۲ /۱ ماہ پیشتر تمام جائداد اسی چھوٹے بیٹے کے نام ہبہ کرادی،ہبہ سے چندروز پیشتر بڑے بیٹے نے تمام اہل برادری کو اپنی والدہ کے سامنے جمع کیا اوراپنی خطا ہوئی ہو اور جب نہ ہوئی ہو جب معاف کرائی اورانہوں نے معاف کی،پھربھی پندرہ بیس روز بعد انہوں نے تمام جائداد کا ہبہ نامہ چھوٹے بیٹے کے نام کر دیا میں نے دیوانی میں اپنے بھائی پر اپنے حصے کی نالش کی ہے آیامیں اس جائداد میں حقدارہوں یانہیں؟


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن