دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

من رب الدین یملکہ رب الدین بالھبۃ لابالدین کذا فی المحیط [1]۔

مالك کوبطورہبہ دے دے تووہ بطورہبہ اس کامالك بن جائے گا نہ کہ بطور قرض کی وصولی کے۔محیط میں یونہی ہے۔(ت)

مگرنصف ثمن کہ دوسرے نبیرئہ نابالغ کوہبہ کیایہ ہبہ باطل ہواکہ حسب تصریح مسائل یہاں کوئی بیع پہلے نہ ہوئی تھی یہی بیعنامہ ایجاب بیع تھااوراس میں ہبہ ثمن لکھاگیا اورحق بالغ میں نفس ایجاب سے بیع تمام نہ ہوئی اورثمن واجب نہیں ہوتا جب تك بیع کے دونوں رکن ایجاب وقبول متحقق نہ ہولیں تویہ ہبہ اس وقت ہواکہ ابھی ثمن اس نبیرہ بالغ پرواجب ہی نہ ہوا تھا اور ہبہ قبل وجوب باطل ہے۔فتاوی امام قاضی خاں میں ہے:

لوقال بعتك ھذا الشیئ بعشرۃ دراھم ووھبت لك العشرۃ ثم قبل المشتری البیع جازالبیع ولایبرء المشتری عن الثمن لان الثمن لایجب الابعد قبول البیع فاذا ابرأ عن الثمن قبل القبول کان برأ قبل السبب فلایصح۔[2]

اگرکسی شخص نے کہایہ شیئ میں نے تیرے ہاتھ دس درہم کے عوض فروخت کردی اوردس درہم تجھے ہبہ کردئیے پھر مشتری نے قبول کرلیا توبیع جائزہوگئی اورمشتری ثمنوں سے بری نہ ہوگاکیونکہ ثمن قبول بیع کے بعد واجب ہوتے ہیں تو جب اس نے قبول سے پہلے ثمنوں سے مشتری کوبری قرار دے دیاتویہ بری کرنا سبب سے پہلے ہوالہذا صحیح نہیں ہوگا۔ (ت)

مشترك روپے اوراثاث البیت سے اس زوجہ اورنبیران کے ذاتی حصے الگ کرلئے جائیں گے جو اس میں شریك تھے اورجب کوئی ذریعہ تمیز نہ ہو تو زید اوریہ تینوں اس زر واثاث میں بحصہ مساوی شریك مانے جائیں گے،

کما ھو حکم شرکۃ الملك المنصوص علیہ فی الخیریۃ و رد المحتار وغیرھما۔

جیساکہ شرکت ملك کاحکم ہے جس پرفتاوٰی خیریہ اوردالمحتار وغیرہ میں اس پرنص کی گئی ہے۔(ت)

(توحاصل یہ ٹھہراکہ)زوجہ اوردونوں نبیرے کہ اس جائداد میں شریك تھے جن کاکارکن زید تھا


 

 



[1] الفتاوی الھندیۃ کتاب الھبۃ الباب الرابع نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۳۸۵

[2] فتاوی قاضی خاں کتاب البیوع فصل فی احکام البیع نولکشورلکھنؤ ۲ /۳۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن