دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

نیت سے دَین ساقط نہ ہوجائے گا اقرارکاذب ودیانۃً توباطل ومحض بے اثرہے اورقضاءً بھی جبکہ اس کاراضی ہوناثابت ہوجیساکہ یہاں ہے کہ خودنبیروں کو اس کے فرض ہونے کااقرار ہے بلکہ یہاں جبکہ زیدپرنبیروں کامطالبہ تاوان حقیقۃً موجودتھا تواقرار وصول کوفرضی ٹھہرانے کی بھی کوئی وجہ نہیں کہ اپنامطالبہ ثمن ان کے مطالبہ تاوان کی مجرائی سے وصول پانا مراد ہوسکتاہے اورمعنی صحیح و صادق بنتے ہوئے اقرارغلط وکاذب پرمحمول نہ کریں گے ہاں پہلابیعنامہ جس میں ہبہ ثمن لکھاہے یہ ہبہ نبیرہ نابالغ کے لئے صحیح ہوگیا اوربالغ کے حق میں صحیح نہیں کہ باپ یا داداجب اپنے نابالغ بچہ کے نام بیع کریں توبیچاکہتے ہی بیع تمام ہوجاتی ہے اوریہی ایك لفظ ایجاب قبول دونوں قرارپاتاہے۔درمختارمیں ہے:

وینعقد ایضا بلفظ واحد کما فی بیع القاضی والوصی والاب من طفلہ و شرائہ منہ فانہ لوفور شفقتہ جعلت عبارتہ کعبارتین۔[1]

اس کا انعقاد ایك ہی لفظ کے ساتھ بھی ہوجاتاہے جیساکہ قاضی اور وصی کی بیع۔اورباپ کی بیع وشراء اپنے نابالغ بیٹے کے لئے،اس لئے کہ کمال شفقت کی وجہ سے اس کی عبارت دوعبارتوں کی طرح بنادی گئی ہے۔(ت)

ادب الاوصیاء میں ہے:

فی شرح الطحاوی الجد الصحیح کالاب فی ذٰلك یعنی عند عدمہ۔[2]

شرح طحاوی میں ہے کہ اس مسئلہ میں جد صحیح بھی باپ کی طرح ہے یعنی باپ کی عدم موجودگی میں۔(ت)

اورشك نہیں کہ بیعناموں میں پہلے شیئ کی بیع کرنا لکھاجاتاہے اس کے بعد ثمن ہبہ کرنا تویہ ہبہ حق نابالغ میں بعد تمامی بیع واقع ہوا اورصحیح ہوگیاتو اس بیعنامہ کے نصف ثمن کو جونبیرہ نابالغ کے لئے ہبہ ہوا اس نابالغ کے آتے ہوئے تاوانوں میں مجرانہ کریں گے کہ ہبہ تملیك بلاعوض ہے اور مجراہونا معاوضہ توخلاف تصریح زید اسے معاوضہ نہیں کہہ سکتے۔عالمگری میں ہے:

من علیہ الدین وھب مالا

جس شخص پرقرض ہواگر وہ کچھ مال قرض کے

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب البیوع مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۵

[2] آداب الاوصیاء علی ہامش جامع الفصولین فصل فی الاباق اسلامی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن