دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

نے بعد بلوغ اوربالغان نے جب یہ حالت دیکھی توان کو شاق گزرا مگرچونکہ زیدسب کابزرگ اورذی رعب شخص تھا اس واسطے کوئی اس سے تاحین حیات نہ اپناحساب اورنہ اپنی آمدنی طلب کرسکا اور نہ اپناحصہ اس کے قبضہ سے نکال کرخود قابض ہوسکا البتہ زید نے اول حصہ جائداد کاجوترکہ پسر سے اس کو پہنچاتھا ہردونبیرگان کے نام بیع کرکے امین باززرثمن یہ الفاظ تحریرکرائے کہ کل زرثمن ہم نے بوجہ محبت قلبی مشترکان کوبخش دیا اوردوسری حصہ جائداد کاجوترکہ دخترپسر سے پہنچاتھا دونوں نبیروں کے نام بیعنامہ لکھا اوراس میں یہ لکھا کہ زرثمن تمام وکمال وصول پایا زیدنے اس کے بعد اس مشترکہ آمدنی سے اپنے نام سے خرید کی اورزیدکا ایك مکان بھی ذاتی تھا اس نے جائداد اورمکان کا بیعنامہ بھی نبیرگان مذکورکے نام کردیا اوراس میں بھی کل زر ثمن کی وصولیابی تحریرکردی مگریہ دونوں وصولیابیاں فرضی تھیں اور اس سے بھی زرثمن کامعاف کرنا مقصود تھا پہلے اور دوسرے بیعنامہ کے وقت ایك نبیروبالغ اوردوسرا نابالغ تھا،اورتیسرے بیعنامے کے وقت دونوں بالغ تھے،ان بیعناموں میں کسی سے قبل زبانی کوئی بیع نہ ہوئی تھی نہ کسی طرف سے کوئی ایجاب یاقبول ہواسوائے اس کے کہ زیدنے تحریربیعنامہ سے پہلے اپنے مکان پرنبیروں سے کہاہم چراغ سحری ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اپنی جائداد تم دونوں کے نام نصف نصف کردیں کہ ہمارے بعد جھگڑانہ ہو۔نبیروں نے کہابہت اچھا۔اس کے بعد شہرجاکر انہوں نے یہ بیعنامے تحریرکرادئے اوراس کی تکمیل کو نبیروں نے قبول رکھا اور جس قدر زرثمن بیعناموں میں لکھاگیا کسی وقت وہ اس مال کی قدرنہ تھا جوزیداول مصارف بالائی میں بلارضا واجازت نبیرگان صرف کرتا رہا وہ مال زرثمن سے ہمیشہ زائد تھا،اب زید کاانتقال ہوگیا اس نے آمدنی مشترکہ سے کچھ زرنقد اوراثاث البیت چھوڑا اورکچھ اپنا ذاتی روپیہ چھوڑا اوراشخاص مذکورین مشارکین الحصص میں سے یہ یہ ورثاء چھوڑے، دونبیرگان،ایك زوجہ،علاوہ ازیں ایك زوجہ مع دختر اپنی چھوڑی کہ مذکورین سابق سے نہ تھی،اب امردریافت طلب یہ ہے کہ اس جائداد کازید منتظم وکارکن تھا اورزید نے بلارضامندی مالکان تصرفات مذکورہ بالا کئے وہ زیدپرقرضہ ہوگایانہیں؟ در صورت قرضہ قرارپانے جو زرنقد ملك زید تھا وہ قرضہ میں دیاجائے گایاترکہ تقسیم ہوگا اورجوجائداد زید نے اپنے نبیرگان کے نام بیعنامہ بصور مختلفہ مذکورہ بالابیع کی وہ یا زرثمن معاف شدہ قرضہ میں مجراہوگا یانہیں؟ اورمشترکہ روپیہ اوراثاث البیت کس طرح تقسیم ہوگا؟بیّنواتوجروا۔

الجواب:

صورت مستفسرہ میں مال مشترك سے جس قدر روپیہ زید نے خیرات ومبرات مذکورہ میں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن