دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

باعث تکلیف ہوتی ہے پس ایسی صورت میں اگرمرحومہ کی وصیت کو نہ خیال کیاجائے اوربجائے تعمیر چاہ کے صحن مسجد میں ایك سائبان ٹین کاتعمیرکرایاجائے کہ جس سے نمازیوں کوآرام ملے تووصیت مرحومہ کی وجہ سے کسی قسم کانقص شریعت کی روسے تونہیں ہے کیونکہ مرحومہ کی وصیت چاہ کے بارے میں ہوئی ہے۔بینواتوجروا۔

الجواب: وصیت میں ایسی تبدیلی جائزنہیں،

لان حفرۃ البئر قربۃ مقصودۃ فلاتغیر کما حققناہ فی ما علی ردالمحتار علقناہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اس لئے کہ کنواں کھودنا قربت مقصودہ ہے لہٰذا اسے غیر سے بدلانہ جائے گا کہ ہم نے اس کی تحقیق ردالمحتار پراپنی تعلیق میں کردی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۱۵۶:              ازپیلی بھیت مرسلہ مولوی عبدالرب صاحب ساکن درئیس برہ     ۱۶شعبان المعظم ۱۳۳۰ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدنے اپنی کل جائداد اپنے بیٹے عمروکے نام ہبہ کردی اورقبضہ تام کرادیا بعد کو عمرو کا انتقال ہوگیا اورعمرو نے دولڑکے کے نابالغ اور ایك لڑکی نابالغہ اورایك زوجہ اوروالدین چھوڑے،ان میں سے ہرایك کو موافق فرائض کے حصص پہنچے اور کاغذات مال میں عملدآمدہوگیا،اس کے بعد لڑکی کابھی انتقال ہوگیا اس نے ایك دادا اور دادی اورایك دختر اورشوہر چھوڑے ان کو اس کی جائداد سے حصص شرعی پہنچے اورکاغذات مال میں تکمیل ہوگئی لیکن چونکہ اس گھر میں ذکورمیں سے عاقل وبالغ کوئی سوائے زیدکے نہ رہا لہٰذا زیدہی سب کی طرف سے کل حصص کاکارکن ومنتظم رہا بالغان کی طرف سے باجازت اورنابالغان کی طرف سے بولایات اورکسی کاحساب وروپیہ اپنی حیات بھرعلیحدہ نہ کیا اورنہ کسی کی آمدنی اس کے قبضہ میں دی بلکہ اپنی اور سب کی آمدنی مخلوط اپنے ہی پاس رکھی اورجہاں چاہا محض اپنی رائے سے اس مشترك کی آمدنی سے صرف کرتارہا یعنی سب شرکاء کے ضروری اخراجات علاوہ خیرات ومیراث مثل بناء مسجدوچاہ وپل اورجائداد خریدکروقف کرنا اورروپیہ غرباء عرف وعجم کوتقسیم کرنا اورحج کے واسطے ضرورت سے زائد ہمراہ لے جانا اوراپنے دوست واحباب ورعایا کو قرض اتنادینا جس کی امیدوصول نہیں اور ان امورمیں سے کچھ نہ کسی شریك بالغ یانابالغ کی اجازت سے تھا اورنہ ان میں کوئی راضی تھا بلکہ نابالغوں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن