30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی الھندیۃ عن الخانیۃ عن الجامع،اذا اوصی بثلث مالہ للمساکین یتصدق منہ کل سنۃ ثمانیۃ دراھم اوقال اوصیت بان یتصدق من ثلثی کل سنۃ مائۃ درھم فالوصی یتصدق بجمیع الثلث فی السنۃ لاولٰی ولایوزع علی السنۃ۔[1] |
ہندیہ میں بحوالہ جامع وخانیہ سے منقول ہے اگرکسی نے اپنا تہائی مال مسکینوں کودینے کی وصیت کی اس طورپرکہ ہر سال اس کے تہائی مال سے ان پراٹھارہ درہم صدقہ کئے جائیں یا یوں کہامیں نے اس بات کی وصیت کی ہے کہ میرے مال کے تہائی حصے سے ہر سال سو درہم صدقہ کئے جائیں یایوں کہا میں نے اس بات کی وصیت کی ہے کہ میرے مال کے تہائی حصہ سے ہرسال سودرہم صدقہ کئے جائیں،تو اس صورت میں وصی پورے تہائی مال کو پہلے ہی سال صدقہ کردے اور اس کو سالوں پرتقسیم نہ کرے۔ (ت) |
تواب فقط بیس روپے کارخیرمیں اورخرچ کردیں اوراتناحصہ چوڑیوں،توڑے،بالی پتوں کا یعنی ہرایك میں سے ۴۵ /۱۶ اس وصیت کاحصہ ہواباقی ان تین گہنوں میں ہرایك کا ۴۵/ ۲۹ اورکڑے اور برتن پورے اورایك سوسولہ روپے۔یہ سب حق ورثہ رہے،بھتیجی یاشوہرثانی کی لڑکی تواصلًا وارث نہیں صرف بہن وارث ہے اور وہ مفقودالخبربھائی،لہٰذا وہ جسے ہندہ نے امین ووصی کیاتھا بیس روپے کارخیرمیں خرچ کردے،بہن اورجیٹھ کی نواسی تقسیم چاہیں توان تینوں گہنوں کے ۴۵/ ۱۶ جیٹھ کی نواسی کو دے دے اورہرایك کی دوتہائی بھائی کے لئے اٹھارکھے یہاں تك کہ اس مفقود کی عمر سے ستربرس گزرجائیں،اگریہ صحیح ہے کہ چالیس برس کی عمرمیں مفقودہواتھا اورمفقود ہوئے بیس برس گزرے تودس برس اور انتظارکریں اگر اس دس برس میں وہ زندہ ظاہرہوتویہ دوتہائی اسے دے دیں،اوراگرمعلوم ہوکہ وہ ہندہ کے بعد مرگیا تو یہ دوتہائی اس کی بیٹی وغیرہ اس کے ورثہ کو دے دیں جومفقود کی موت کے وقت اس کے وارث تھے،اگریہی بہن بیٹی اس کے وارث تھے توان دوتہائی کانصف مفقود کی بیٹی کو دیں اورنصف بہن کو،اوراگرمعلوم ہوکہ وہ ہندہ دے پہلے مرگیا یا اسکی عمر سے ستر برس گزرجائیں اوراس کی موت حیات کا کچھ حال نہ معلوم ہو تویہ دوتہائی بھی ہندہ کی بہن ہی کودے دیں۔ادب الاوصیاء میں ہے:
|
ذکر فی الذخیرۃ والخانیۃ والخلاصۃ والحافظیۃ،ان قسمۃ الاب ووصیہ ولوبمراتب جائزۃ علی |
ذخیرہ،خانیہ،خلاصہ اورحافظیہ میں مذکورہے کہ باپ اور وصی کی تقسیم نابالغ پرہرشیئ میں جائزے اگرچہ کئی مرحلوں میں ہوجب تك کہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع