30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تجہیز وتکفین میں صرف ہوئے وہ توحاجت اصلیہ میں اُٹھے شامل وصایانہیں،وصیت گویا ان روپوں میں ایك سواسی کی ہے اورپندرہ کی اس نواسی کے لئے کل وصیت ایك سوپچانوے کی ہے اورجملہ متروکہ دوسوآٹھ روپے،اس کی تہائی انہتر روپے پانچ آنے چارپائی،یہاں تك بے اجازت ورثہ نافذ ہوگی اورثلث جب وصایا پرتنگی کرے تواس کاقاعدہ یہ ہے کہ جووصیت ثلث کو مجموع وصایاسے ہے اسی نسبت سے ہروصیت نفاذ پائے گی مثلًا ثلث اگرمجموع وصایا کانصف ہے توہروصیت اپنے نصف میں نافذ ہوگی اورتہائی توتہائی،وعلٰی ہذالقیاس۔غایۃ البیان میں شرح الطحاوی للامام الاسبیجابی سے ہے:
|
الوجہ فی ذٰلك ان تجمع الوصایا کلھا وینظر الیھا والی الثلث والٰی نقصانہ من الوصایا فان کان النقصان مثل نصف الوصایا ینقص من کل وصیۃ نصفھا وان کان النقصان مثل ثلثھا ینقص من کل وصیۃ ثلثھا نحو ما اذا بلغت الوصایا الف درھم لاحدھم مائۃ و للاٰخر مائتان وللاٰخر ثلثمائۃ وللاٰخر مائتان و للاٰخر ثلثمائۃ وللاٰخر اربعمائۃ وثلث مالہ خمسمائۃ فالنقصان من خمسمائۃ الی مبلغ الوصایا مثل نصفھا خمسمائۃ فینقص من کل وصیۃ نصفھا لصاحب المائۃ خمسون ولصاحب المئتین مائۃ وعلٰی |
وصیتوں کے مجموعے سے کتناکم ہے اگروہ کمی وصیتوں کے نصف کے برابرہے تو ہروصیت سے اس کا نصف کم کردیا جائے گا اور اگر کمی وصیتوں کے مجموعے کی تہائی کے برابر ہے تو پر وصیت میں سے اس وصیت کاتیسرا حصہ کم کردیاجائے گا جیسے کسی شخص نے مجموعی طورپرہزاردرہموں کی وصیت کی یعنی ایك شخص کے لئے سودرہم،دوسرے کے لئے دوسو درہم،ایك اور شخص کے لیے تین سو درہم اورمزید ایك شخص کے لئے چارسودرھم کی وصیت کی جبکہ اس کے مال کاتہائی حصہ پانچ سودرہم ہے،تواس طرح وصیتوں کے مجموعے سے کمی نصف کے برابرہوئی یعنی پانچ سودرہم کم ہیں چنانچہ ہر وصیت میں سے نصف کم کردیاجائے گایعنی سوکی وصیت والے کوپچاس اوردوسو والے کو دودرھم دیں گے اوراسی پر دیگرکوقیاس |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع