دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

ھوالمختار کما فی التجنیس والمزید قلت وھو ما اعتمدہ فی وقف البحر ومشی علیہ الشارح وافتی بہ فی الخیریۃ وغیرھا فلیحفظ۔[1]

مختار ہے،جیساکہ تجنیس اورمزیدمیں ہے۔میں کہتاہوں اسی پربحر کے باب الوقف میں اعتماد کیاہے اور اسی پرشارح علیہ الرحمہ چلے ہیں اور اسی کے ساتھ خیریہ وغیرہ میں فتوی دیاگیا ہے اسے یادرکھناچاہئے۔(ت)

اسی کے آخرکتاب الشرکہ میں ہے:

ولوکان وقفا ومال یتیم یلزمہ اجرۃ شریکہ علی ما اختارہ المختارون وھو المعتمد۔[2]

اگر وہ وقف یامال یتیم ہے تو اس کے شریك کی اجرت لازم ہے جیساکہ اس کواختیارکیاہے اختیارکرنے والوں نے۔اور وہی معتمدہے(ت)

یہ سب اس کانتیجہ ہے کہ یتیم کے مال میں بے احتیاطی برتی۔ہاں اگر گواہا عادل سے ثابت ہوجائے کہ مختار زید نے عمرو کے ہاتھ پسرزید کاحصہ بیع کیااور وہ مختارزیدکاوصی تھا اوراس وقت یہ نصف مکان مع اس وقت کی عمارت کے پچیس روپے یا اس سے بھی کم قیمت کاتھا تو البتہ عمرو اس دعوی سے بری ہوجائے گاپھر اس صورت بعیدازقیاس میں کہ بیع مذکورجائزٹھہرے پچاس روپے واپس دینے پر جس کادعوی پسرزیدکرتاہے اس سے حلف نہ لیاجائے گا بلکہ وہی حکم ہے کہ پسر زید اس واپسی کے گواہ دے اورنہ دے سکے توعمروکاحلف چاہے تو عمرو سے حلف لیں اگرحلف کرلے پسر زیدکادعوی واپسی باطل ہواور عمرو حلف سے انکارکردے توپچاس روپے پسرزید کودے۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۵۲،۱۵۳:                    مسئولہ بنگالی             ۲۶/رجب ۱۳۲۹ھ

(۱)کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك یتیم نے کنویں میں سے پانی اپنے واسطے یادوسرے شخص کے واسطے بھرااور اس پانی کو یتیم نے بجبریا اپنی خوشی سے پھرکنویں میں ڈال دیا ان دونوں صورتوں میں اس کنویں کاپانی قابل استعمال رہا یانہیں؟ بینوا توجروا۔

(۲)کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك نابالغ نے کنویں سے پانی اپنے یاکسی


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الغصب داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۱۸

[2] ردالمحتار کتاب الشرکۃ فصل فی الشرکۃ الفاسدۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ /۳۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن