30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تقوم بمائۃ وتسعۃ دراھم فیضمن المالك التسع، منح [1]۔ |
ایك درہم کونکال کے درخت کی قیمت نودرہم بچی لہٰذا س درخت کی قیمت سمیت ایك سو نودرہم میں پڑی تو مالك نودرھم ضمان دے گا،منح۔(ت) |
اورجبکہ نصف مکان بدستور پسر زید کی ملك ٹھہرااوروہ اس وقت یتیم تھا توجس دن کہ کل مکان پرعمرو نے قبضہ کیااس وقت سے پسرزید کے بالغ ہونے تك جتنی مدت گزری زیادہ سے زیادہ گیارہ برس اورکم سے کم آٹھ برس ہوگی اس مدت میں ملك زید کاکرایہ مثل عمرو کے ذمہ واجب الاداہے جب تك عمرونے عمارت جدیدنہ بنائی تھی اس حیثیت موجودہ پرنرخ عام سے جو اس مکان کاکرایہ ہوتا ہے کانصف دیناآئے گا اور جس نے عمارت قدیم منہدم کردی تھی توجوکچھ اس میں قابل تاوان تھا اس کاتاوان عمروپرآئے گا اوراس کے بعد سے جوخالی زمین کاکرایہ مثل ہو زمان بلوغ تك وہ واجب آئے گا کہ یہ مال یتیم تھا اورمال یتیم پر قبضہ کرنے سے بلاعقداجارہ اجرت مطلق لازم آتی ہے اگرچہ تصرف کرنے والا یتیم کاشریك ہو خواہ بدعوی خریداری وغیرہ تصرف کرے۔درمختارمیں ہے:
|
منافع الغصب استوفاھا اوعطلھا لاتضمن الا فی ثلث فیجب اجرالمثل ان یکون المغصوب وقفا اومال الیتیم فعلی المعتمد تجب الاجرۃ علی الشریك وبہ افتی ابن نجیم اومعدا للاستغلال الا فی المعد اذا سکن بتاویل ملك کبیت سکنہ احد الشرکاء اوعقد کبیت الرھن سکنہ المرتھن |
غصب کے منافع پرضمان نہیں چاہے غاصب نے ان منافع کو حاصل کیاہویاانہیں معطل رکھاہوسوائے تین صورتوں کے کہ ان میں غصب کے منافع پرمثلی اُجرت واجب ہوتی ہے وہ یہ ہیں کہ مغصوب وقف ہو یامغصوب یتیم کا مال ہوتو معتمد مذہب کی بنیاد پرشریك پراجرت واجب ہوگی اوراسی کے ساتھ فتوٰی دیا ابن نجیم نے،یا وہ مغصوب کرایہ حاصل کرنے کے لئے تیارکیاگیاہو مگرغاصب اس میں مِلك کی تاویل کے ساتھ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع