دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

والاصل ان المستحق بجھۃ اذ اوصل الی المستحق بجھۃ اخری اعتبرواصلا بجھۃ مستحقہ ان وصل الیہ من المستحق علیہ والافلاوتمامہ فی جامع الفصولین۔[1]

ضابطہ یہ ہے کہ کسی شیئ میں ایك جہت سے استحقاق ثابت ہوا اور وہ کسی دوسری جہت سے مستحق تك پہنچ گئی تواس میں اسی جہت مستحقہ سے موصول ہونے کا اعتبار کیاجاتا ہے بشرطیکہ وہ شیئ مستحق تك اس شخص کی طرف سے پہنچتی ہو جس پراستحقاق ثابت ہوا ورنہ یہ حکم نہ ہوگا۔اس کی مکمل بحث جامع الفصولین میں ہے(ت)

پھرجبکہ عمرونے بھتیجے کو دوسرامکان خریددیا اور اس کی قیمت اس روپے سے اداکی جو عمرو ہی کی ملك تھا تو یہ مکان عمرو کی طرف سے اس کوہبہ ہواقیمت کامطالبہ پسرزید سے نہ ہوگا۔ احکام الصغار پھرعقوددریہ میں ذخیرہ وتجنیس سے ہے:

امرأۃ اشترت ضیعۃ لولدھا الصغیر من مالھا وقع الشراء للام لانھا لاتملك الشراء للولدوتکون الضیعۃ للولد لان الام تصیر واھبۃ۔[2]

ایك عورت نے اپنے مال سے اپنی نابالغ اولاد کے لئے جائدادخریدی تو وہ خریداری ماں کے لئے واقع ہوگی کیونکہ وہ اولاد کے لئے خریداری کی مالك نہیں اور وہ جائداد اولاد کے لئے ہوگی کیونکہ ماں ہبہ کرنے والی ہوئی۔(ت)

پسرزید جوپچاس روپے عمروکو واپس کرنے کادعوی کرتاہے جب تك شہادت شرعیہ سے ثبوت نہ ہو مقبول نہیں،ہاں اگرگواہان عادل سے ثابت ہوجائے یاپسر زیدحاکم کے یہاں گواہ نہ دے اور عمروسے حلف مانگے اس پرعمرو حلف سے انکارکردے تویہ پچاس روپے عمروپر ثابت ہوجائیں گے اور ازانجاکہ پسرزیدنے اس گمان سے دئیے کہ یہ حق عمرہیں ان کی واپسی شرعًا مجھ پرلازم ہے حالانکہ واقع میں ایسانہ تھا تو یہ روپے بھی عمرو پسرزید کو واپس دے گا۔ خیریہ پھرحامدیہ میں ہے:

فی شرح النظم الوھبانی لشیخ الاسلام عبدالبر،ان من دفع شیئا لیس بواجب فلہ استردادہ الا اذا دفعہ علی وجہ الھبۃ واستھلکہ

شیخ الاسلام عبدالبر کی تصنیف شرح النظم الوہبانی میں ہے اگر کوئی کسی کو ایسی شیئ دے جس کا دینا اس پرواجب نہیں تووہ اس شیئ کو واپس لے سکتاہے مگراس وقت نہیں لے سکتا جب

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب البیوع باب البیع الفاسد مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۸

[2] العقودالدریۃ کتاب الوصایا ارگ بازار قندھارافغانستان ۲ /۳۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن