30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عینا من اعیان مالہ ان صح جاز بیعہ وان مات من ذٰلك المرض ولم تجز الورثۃ بطل البیع [1]۔ |
اپنے مال سے کوئی خاص شیئ فروخت کی،پھراگر وہ مریض صحت مندہوگیا تو اس کی بیع جائز ہوگی اوراگر وہ کسی بیماری سے مرگیا اوروارثوں نے بیع کی اجازت نہ دی توبیع باطل ہوجائے گی(ت) |
پس اگردیگرورثہ اس انتقال کوجائز نہیں رکھتے تو یہ بیع باطل ہوگئی مکان بدستور متروکہ زید ہوا البتہ دوسوروپے مہرکے دینے رہے بعدادائے مہرودیگردیون مکان ودیگر متروکہ زیدحسب شرائط فرائض چوبیس سہام ہوکرتین سہم زوجہ چودہ پسرسات دخترکوملیں،تنہاعورت کواس کی بیع کااختیارنہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵۱: مرسلہ حافظ محمدایازازقصبہ نجیب آباد ۲۸جمادی الآخرہ ۱۳۲۹ھ
بکرنے اپنے ترکہ میں دولڑکے زید،عمرواورایك مکان مسکونی چھوڑا۔چندمدت کے بعد بڑے بھائی زیدکا انتقال ہوگیا اس کی بیوی اورایك لڑکارہ گیا،اس متوفی کی جانب سے ایك شخص شریك اورمختارکل کاروبارتھا۔بکرکے دوسرے لڑکے عمرونے نصف حصہ مکان اپنے بھائی متوفی زید کامنجانب پسرنابالغ متوفی معرفت مختار متوفی پچاس روپے کو بیع خرید کوبیعنامہ مختارسے لکھا لیا کہ جس پرمختارنے پسرمتوفی کے دستخط اپنے ہاتھ سے کردئیے اورایك دستخط اپنے خود کردئیے لیکن رجسٹری نہیں ہوئی اور گواہان حاشیہ بھی سب فوت ہوچکے بعد تحریر وغیرہ کے ایك مکان یا زمین جوزیردیوار مکان مبیع مذکور کے تھی اسی پچاس روپے سے جواوپردے چکے تھے پسرمتوفی وبیوہ متوفی مذکورکوبکرکے چھوٹے لڑکے عمرو نے خریددی اوراس کابیعنامہ پسرمتوفی یعنی اپنے برادر زادہ کے نام تحریر کرادیا جس کی عمر ۳،۴ برس کی تھی پس اس وقت بیوہ متوفی زیداپنے پسر نابالغ کولے کر اس مکان میں چلی گئی جوان کو خریددیاتھا،اب وہ مکان متروك بکر بالکل سارا اس کے چھوٹے لڑکے عمروکے پاس رہا مکان متروك بکرکچھ پختہ وکچھ خام تھا عمرونے اپنی لاگت سے اس خام کوبھی پختہ کرلیا قریب ماصہ روپے کے اس میں صرف ہوئے اورعرصہ ۳۲ برس سے برابر اس عمروکی اس میں سکونت ودخل ہے اب عرصہ دوتین برس کے عمرو کے برادرزادہ نے اس مکان ترکہ بکر میں اپنے باپ متوفی زیدکانصف حصہ طلب کیاہے اوراس برادرزادہ کی عمراس وقت قریب ۳۸برس کی ہے جب سے بالغ ہوا تھا جب سے کوئی جھگڑا نہیں کیاتھا اب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع