دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

خلاصہ میں ہے:

لیس للوصی اقراض مال الصبی ولااستقراضہ وعن محمد لہ الاستقراض کالاب[1] اھ اقول:وظاھر قولہ کالاب الاتفاق علی ان للاب الاستقراض غیر ان محمدا ربما استشھد بخلافیۃ علی اخری تنبیھا علی منازع الاقوال۔

وصی کے لئے مال صغیر کو قرض پردینا اور اس کو قرض پرلیناجائز نہیں۔اورامام محمد کے نزدیك اس کو قرض پرلیناجائزہے جیساکہ باپ کے لئے جائزہے اھ میں کہتاہوں کہ اس کاقول"کالاب" (مثل باپ کے)ظاہرًا اس پردلالت کرتاہے کہ باپ کے لئے مال صغیر کوقرض پرلینے کے جوازپر اتفاق ہے سوائے اس کے کہ امام محمدعلیہ الرحمہ دوسری صورت کے اختلاف ہونے پراستشہاد کرتے ہیں اقوال کے مختلف ہونے پرتنبیہ کرنے کے لئے۔(ت)

ادب الاوصیاء میں عبارت مذکورہ کے بعد ہے:

وفی قضاء الجامع،اخذ الاب مال صغیر قرضا جاز وفی الخلاصۃ،انہ ذکر فی رھن الاصل ان الاب یضمن کالوصی[2]۔

جامع کے باب القضاء میں ہے باپ کامال صغیر کوبطور قرض لیناجائز ہے۔خلاصہ میں ہے کہ اصل کے باب الرہن میں امام محمدعلیہ الرحمہ نے فرمایا:بیشك باپ وصی کی طرح ضامن ہوگا(ت)

اسی کی فصل الاباق میں شرح مختصرالطحاوی للامام الاسبیجابی سے ہے:

للاب ان یدفعہ(ای مال الصغیر)الی غیرہ مضاربۃ اوبضاعۃ وان یضارب ویبضع بنفسہ،وان یودع مالہ عند انسان وان یعیر لاحد استحسانا لاقیاسا و وان یرھن مالہ بدین نفسہ فلوھلك الرھن یضمن

باپ کو اختیار ہے کہ وہ مال صغیر کسی غیرکوبطور مضاربت و بضاعت دے دے،اورخود بھی اس کوبطور مضاربت و بضاعت لے سکتا ہے اوریہ بھی اسے اختیارہے کہ وہ مال صغیر کسی کے پاس ودیعت رکھے یاکسی کوبطور عاریت دے دے یہ بطوراستحسان ہے نہ کہ بطورقیاس۔اور یہ کہ وہ مال صغیر کو اپنے قرض کے بدلے میں رہن

 


 

 



[1] آداب الاوصیاء علٰی ہامش جامع الفصولین بحوالہ خلاصہ فصل فی الاسباق اسلامی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۱۔۱۲۰

[2] آداب الاوصیاء علٰی ہامش جامع الفصولین بحوالہ خلاصہ فصل فی القرض اسلامی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن