30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نیزادب الاوصیاء فصل الضمان میں ہے:
|
فی ھبۃ فتاوی القاضی ظھیرالدین لوکان الاب فی فلاۃ ولہ مال فاحتاج الٰی طعام ولدہ باکلہ بقیمتہ لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الاب احق بمال ولدہ اذا احتاج الیہ بالمعروف و المعروف ان یتناولہ مجانا فقیرا و بالقیمۃ غنیا۔[1] |
فتاوٰی قاضی ظہیرالدین کے باب الھبۃ میں ہے اگر باپ بیانان میں ہو اوراس کاکائی مال بھی ہے،پھر وہ اپنی اولاد کے طعام کی طرف محتاج ہوا تو وہ قیمت کے ساتھ اس کوکھا سکتاہے کیونکہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ باپ اگراولاد کے مال کا محتاج ہو تو وہ معروف طریقے سے اس کو لینے کازیادہ حقدارہے اورمعروف طریقہ یہ ہے کہ اگرباپ فقیرہے تو وہ اس کو مفت میں لے لے اوراگرغنی ہے توقیمت کے ساتھ لے لے۔(ت) |
اُسی میں ہے:
|
وفی العدۃ،اجمعوا علی انہ لیس للوصی قضاء دینہ من مال الصبی وفی الصغری وللاب ذٰلك لانہ بمنزلۃ بیع مال الصبی من نفسہ ویمبلکہ الاب بمثل القیمۃ بخلاف الوصی حیث یلزم فی بیعہ الخیریۃ۔[2] |
عدہ میں ہے مائخ کااس بات پراجماع ہے کہ وصی نابالغ بچے کے مال سے اپنا قرض اداکرنے کااختیار نہیں رکھتا۔اورصغرٰی میں ہے کہ باپ کوایساکرنے کااختیارہے اس لئے کہ یہ نابالغ کے مال کو اپنی ذات پربیچنے کے قائم مقام ہے اورباپ مثلی قیمت کے ساتھ ایساکرنے کا اختیاررکھتاہے بخلاف وصی کے کیونکہ باپ کے اس کو بیچنے سے خیرہونا لازم ہے۔(ت) |
اسی طرح فتاوٰی امام قاضی خاں میں ہے نیزادب الاوصیاء فصل القرض میں ہے:
|
لواستقرض الوصی من مال الصبی یضمن وعند محمد لایضمن کالاب[3]۔ |
اگوصی نے نابالغ کے مال سے قرض لیاتو وہ ضامن ہوگا، اور امام محمد کے نزدیك ضامن نہیں ہوگا جیساکہ باپ ضامن نہیں ہوتا(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع