30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بازارمیں بیچیں تو کیادام اٹھیں گے۔پہننے کے کپڑوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ نیاتازہ جوڑا اسی وقت بازارمیں بیچئے تو ہرگز آدھے دام بھی نہیں لگتے نہ کہ استعمال پہنے ہوئے نہ کہ ایسامال جس کابِکنادشوار اور رکھے رکھے بیکارہوجائے گا اندیشہ اسے خریدلینے میں توبچوں کاسراسر نفع ہے نیز اس کو رواہے کہ بچوں کامال قرضوں خریدلے یعنی قیمت فی الحال نہ دی جائے گی بلکہ اتنے دنوں کے وعدہ پر مگرروپیہ بیع نہیں ہوسکتا ہاں باپ اپنی حاجتمندی کی حالت میں اس میں سے بقدرضرورت خرچ کرسکتاہے اوران کا روپیہ خود بطور قرض لے لینے کابھی باپ کو اختیارہے یانہیں اس میں علماء مختلف ہیں بہت کتابیں جواز کی طرف ہیں باپ اگر دین دارمتدین خداترس ہو تو اس کے لئے جواز پرفتوی دینے میں کچھ باك نہیں آپ بفضلہ تعالٰی ان صفات کے جامع ہیں پھر جو کچھ ان کے مال سے قرض لیجئے یاقرضوں ایك میعاد معین پر خریدئیے اس کا کاغذ لکھ دینا چاہئے کہ کسی وقت بچوں کوضرر نہ پہنچے اوراس سب سے بہتراورخالص بے دغدغہ یہ صورت ہے اگرممکن ہوکہ اس ترکہ میں نابالغوں کاجتناحصہ ہے مثلًا اگر سب ترکہ نو سوروپے کی مالیت کاہے توبچوں کاحصہ سواپانسو روپے ہوا اس کے عوض اتنے یا اس سے کچھ خفیف زیادہ مالیت کی اپنی جائداد زمین یامکان یادکان یاگاؤں میں سے بچوں کے نام بیع کردیجئے اورکاغذ لکھ دیجئے کہ باپ برابرقیمت کوبھی اپنامال بچوں کے ہاتھ بیچ سکتاہے یوں ترکہ میں جس قدر ان کا حصہ اور زیورواسباب میں ہے سب آپ کاہوجائے گا جوچاہئے کیجئے پھر وہ جائداد کہ جوبچوں کےنام آپ بیچیں گے اس کے حفظ ونگہداشت و غور پر داخت و تحصیل و تصرف کا اختیار بھی بچوں کے بالغ ہونے تك آپ ہی کوہوگا،اوراگرآپ کے پاس مال نہ ہو تو اس کی آمدنی س آپ بقدرکفایت اپنے کھانے پہننے کابھی صرف کرسکیں گے جس میں بچوں کاضرر نہ ہوگا اوراگرآپ خود اس کے کام اہتمام سے بچناچاہیں تویہ بھی رواہوگا کہ کسی ہوشیارکارگزار دیندار دیانتدار کوکارکن بنائیں یوں ہی ہر طرح سبکدوشی ہوسکتی ہے۔رہا نانا کاحصہ،وہ اگریونہی آپکومعاف کردیں تومعاف نہ ہوگا یاقبل تقسیم آپ کو ہبہ کردیں توجائزنہ ہوگا بلکہ تقسیم کرکے ان کو سپرد کردیجئے پھروہ چاہیں توآپ کو ہبہ کردیں یابلاتقسیم اپناحصہ آپ کے ہاتھ بیچ کر زرثمن معاف کردیں اور اس صورت میں ضرور ہوگا کہ زرثمن اتناٹھہرے جس کا وزن اس قدرچاندی کے چھٹے حصے سے زائد ہوجوترکہ کے نقدوزیوروغیرہ میں ہے کہ یہی چھٹاحصہ مرحوہ کے باپ کا ہے یایوں کریں کہ اپنا حصہ مثلًا ایك کتاب کے عوض آپ کے ہاتھ بیع کردیں وہ کتاب ہی اس کامعاوضہ ہوجائے گی اورپھر معافی کی کوئی حاجت نہ رہے گی اگرچہ کتاب چار ہی ورق کی ہو،یونہی ان کے تمام حصے کے عوض
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع