دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مسئلہ ۱۴۹:ازجواہرپور ڈاك خانہ شیرگڈھ ضلع بریلی مرسلہ خان صاحب دلاورحسین قاسمی قادری برکاتی ۲۹ ذی الحجہ ۱۳۲۷ھ

قبلہ ایمانیاں وکعبہ روحانیاں وجان ایماں بخش ایں بیجان مقبول بارگاہ صمدیت مولانا ومرشدنا اعلٰحضرت ادام اﷲ تعالٰی برکاتہم وافضالہم،بعدبجاآوری مراسم سرافگندگی وآداب دست بستہ کے گزارش خدمت کفش برادران حضورمیں یہ ہے کہ جوترکہ متوفیہ کنیزك حضورمیں اس کے دو نابالغ لڑکے حضورکے غلام زادہ اورایك پدراور ایك شوہر ہیں اورمتاع ترك مختلف طورپرہے زیوروپارچہائے پوشیدنی وبرتن واثاث البیت اس کی تقسیم میں نہایت تفکرہے ا س میں سے قریب چارسوروپے کے زیورفروخت ہوگیاجس کاروپیہ موجودہے اورپانسوروپے کے قدراوراسباب وزیورباقی ہے جس کافروخت ہونانہیں معلوم اور ہو توعرصہ میں ہیں اورکم قیمت پراب چونکہ نابالغ شریك ہیں اس کی فروخت میں بھی خوف ہے پھر ا س کی حفاظت اپنی طبیعت قطعی اس بار کونہیں اٹھاتی دنیاکے مال ومتاع اورفرزندان حتی کہ مادر وپدرسے بھی دلچسپی نہیں اگراطاعت والدین اورتعلیم فرزندان فرض نہ ہوتی توکسی طرح یہ بارپسندنہ ہوتاحضور ہی کے قدموں پریہ زندگانی مستعار بسرکی جاتی اور اس امرکی حضور سے التجاہے کہ ایسانصیب ہو،یہ امریقینی ہے کہ حضورکسی وقت اپنے سگ دور افتادہ کو توجہ باطنی سے فراموش نہ فرماتے ہوں گے اگرحضور کاتصرف باطنی معاذاﷲ ایك دم کوجداہوجائے تویہ اندوہگیں طالب طلب حضور ازحضورمسلمان نہ رہے اور جان سے بیکارہوجائے اس مال میں سے اپناحصہ لینے کاقصد بیت اﷲ شریف کے قصد سے ہے اورکوئی سبیل بظاہرنہیں معلوم ہوتی ورنہ لڑکوں اورپدرکے نام با آسانی تقسیم ہوجاتا اگرایسے ممکن ہوکہ بقیہ اسباب تخمینے سے تقسیم کرلیاجائے اور روپیہ حساب سے پدرکاحصہ پدرکو دے دیاجائے اورلڑکوں کاحصہ مع زرنقد کے خریدلیاجائے اور یہ ان کے حصے کے روپے بطورقرض میرے پاس رہیں جب وہ بالغ ہوں تو اداکردیئے جائیں اس وقت مجھ کو ان کے تصرف کااختیارحاصل ہوجائے تو اس میں بہت آسانی ہوجائے کیونکہ بہت چیزیں ایسی ہیں کہ فروخت بھی نہیں ہوسکتیں مثل پارچہائے پوشیدنی زنانہ اوران کابیچنا بھی معیوب معلوم ہوتاہے جبکہ یہ احقر غلامان اس پرشریعت کی روسے قابض ہوجائے گا تو اختیار خداکی راہ میں دے دینے کاہوجائے گا ورنہ وہ رکھے رکھے بیکارہوجائیں گے یااپنے میں مشغول کریں گے جس سے طبیعت عاری ہے جیسا ارشاد ہوتعمیل کی جائے،اورکیایہ بھی ممکن ہے کہ اس کے باپ اس میں سے کچھ لے لیں اوربقیہ کومعاف کردیں یابلا تقسیم کچھ نقد لے کرمیرے ہاتھ فروخت کردیں جیساکہ حضورنے فرمایاتھا کہ اپنی خوشی سے اس کے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن