دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

الجواب:

تنہا عورت کابیان حجت نہیں ورثاء بالغین کواختیارہے اگرچاہیں اس کی بات پر اعتبارکرکے خواہ اس احتیاط سے کہ شاید میت نے یہ وصیت بھی کہ اسے جائزوجاری کردیں اورچاہیں نہ مانیں اور مان سکتے ہوں توماننا بہتر ہے اس لئے کہ وہ عورت کوئی اپنے نفع کی بات نہیں کہتی۔عورت کو اگرخوب تحقیق صحیح یاد ہے کہ اس نے وصیت مذکورہ کی ہے اور وہ مورث کے ثلث ترکہ بعدادائے دین سے کم ہو تو اسے ضرور ہے کہ وہ وصیت میں حسب وصیت اسے لگادے وارثوں کوباختیار خودہرگز واپس نہ دے مگر وارثوں کواختیارہے کہ اگراس وصیت کاسوابیان عورت کے کوئی ثبوت نہیں توتسلیم نہ کریں اورجبرًا وہ روپیہ کہ اب خود ان کی ملك ہوگیا عورت سے لے لیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۴۷:             غلام علی ساکن بریلی علاقہ ترائی

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایك شخص فوت ہوگیا اوراس کے وارثوں میں ایك حقیقی بھانجی ہے جس کو مرتے وقت اس نے ۱۸گاؤمادہ اورتین جاموس مادہ دینے کی وصیت کی ان کےسوا اس کےباقی مال متروکہ کاجودعوٰی کرتے ہیں اوراپنے آپ کو وارث قرار دیتے ہیں وہ یہ لوگ ہیں:ماموں زاد بھائی،چچازادبھائی،چچازادبہن۔ان لوگوں میں کون کون وارث جائز اورمستحق ترکہ پانے کا اور کس کس کاکتنا کتناحصہ ہے اور کس طرح تقسیم ہوناچاہئے ازروئے علم فرائض کے؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

اس صورت میں صرف اس کے چارچچازادبھائی وارث ہیں باقی کوئی وارث نہیں ہے یہ اٹھائیس گائیں،پانچ بھینسیں اگر بعد ادائے دین اس کے تہائی ترکہ کی مقدار تك یا اس سے کم ہوں تویہ دونوں وصیتیں تمام وکمال پوری کردی جائیں مثلًا ان ۳۳ جانوروں کی قیمت اگر تین سوروپیہ کی ہو اور متوفی پرکچھ دین آتاہو تو اسے اداکرکے جو باقی بچا وہ نوسوروپیہ یازیادہ کاہے مع ان چاروں کے جب تو یہ سب جانور جس طرح اس نے وصیت کی ہے اس کے بھانجی اورپھوپھی زاددونوں کی وصیت سے حصہ رسد کم کرلیں باقی وصیت بے اجازت چچازادبھائیوں کے نافذ نہ ہوگی یہ عام حکم ہے اور خاص طورپر اس کاحساب چاہیں تواتنی باتیں بتانے پر ہوسکتا ہے:

(۱)زیدکاکل مال،جانور،زمین،مکان،زرنقد،گھرکا اسباب وغیرہ کتنی مالیت کاہے۔

(۲)زیدپرکوئی قرض یا کسی کادین یاعورت کامہرآتاتھایا نہیں،اگرآتاتھا توکس قدر۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن