دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

للام وھو الجزء الواحد من ثمانیۃ عشر جزء وثلثاہ فی الوصیۃبحکم التنفیذ من الاب۔

بچاچنانچہ اس چھٹے حصے کاتہائی ماں کودیاجائے جوکہ کل مال کے اٹھارہ حصوں میں سے ایك ہے اوراس چھٹے حصے کے باقی دوثلث وصیت میں دے دئیے جائیں گے اس لئے کہ باپ کی طرف سے وصیت کانافذ کرنے کاحکم ہوچکاہے(ت)

یہ نصف کہ شوہرکو پہنچا اس کی نسبت اگرچہ وہ کہہ چکاہے کہ مجھ کونہیں چاہئے اس کے ذمہ کے حقوق وفدیہ وصدقات میں صرف کرو مگر ارث ساقط کئے ساقط نہیں ہوتی لانہ جبری کما فی الاشباہ وغیرہ(اس لئے کہ میراث جبری ہے(اختیاری نہیں) جیساکہ اشباہ وغیرہ میں ہے۔ت)اوراس نصف کی نسبت وصیت نہ تھی کہ اس کا یہ قول وصیت کی اجازت قرارپائے اوراس کو اختیار نہ رہے،لاجرم وہ مختار ہے اگرحصہ لیناچاہے تولے سکتاہے اوراگرہندہ کے لئے صرف کردیناچاہئے تویہ بھی کرسکتاہے اور اس پروہ پابندی نہیں جووصیت ہندہ میں تھی،اور اس قدر میں شك نہیں کہ اجازت دے کر اپنے قول سے پھرجانے میں اگرچہ حکمًا اس پرجبرنہیں لانہ متبرع ولاجبر علی متبرع(کیونکہ وہ متبرع ہے اورمتبرع پرجبرنہیں ہوتا۔ت)مگرقول سے پھر جانا شرعًا بھی مذموم ہے تو وہ اگرثابت قدمی چاہے تومناسب یہ ہے کہ اس نصف سے ہندہ کی جانب سے حج بدل کرادے کہ یہ فرض اس پررہ گیاہے حق صحبت اسی کوچاہتاہے کہ اس دین شدید سے اس کی گلوخلاصی کرادے اوراگراس کانصف حج کے لئے کافی نہ ہوتاہو اورماں نے ہنوز اجازت وصیت نہ دی اوردیناچاہتی ہے تومناسب یہ ہے کہ وہ بھی وصیت کی اجازت نہ دے بلکہ اپنا حصہ کہ کل مال کا اٹھارہواں ہے اُسی نصف شوہر میں شامل کردے پھربھی کچھ کمی رہے تو حسب وعدہ شوہر اپنے پاس سے دس پانچ اورملادے باقی باپ پوراکردے غرض جس طرح ممکن ہو اس کی طرف سے حج بدل میں سعی جمیل بجالائیں کہ یہ اس پرسے سختی کاٹالنا ہوگا،اورجوکسی مسلمان پرسے سختی دورکرے گا اﷲ تعالٰی روزقیامت اس پرسے سختیاں دُورفرمائے گا۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من فرّج عن مسلم کربۃ فرج اﷲ عنہ کربات یوم القٰیمۃ۔[1] واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

جس نے کسی مسلمان سے ایك سختی کودُورکیا قیامت کے دن اﷲ تعالٰی اس سے کئی سختیوں کودورفرمائے گا۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری ابواب المظالم والقصاص باب لایظلم المسلم الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن