30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مجھ کو اطمینان حاصل نہیں لہٰذا وہ روپیہ حامداورمحمود کے پاس جمع ہے اورجوکچھ زیور میرامیرے گھرمیں ہے اس جملہ مالیت میں ہے حق وراثت میرے شوہر کا اداکیاجائے اس وجہ سے کہ ان کوحاجت رہتی ہے بعد اس کے جوکچھ زرمالیت باقی رہے اس کو میرے والدزیداپنی رائے کے موافق تعمیرچاہ وغیرہ خیرات وصدقات میں صرف کردے اس واسطے کہ مرحومہ کے گمان میں باقی ورثاء کاحق لیناخیال میں نہ تھا اوریہ بھی وصیت کی کہ نو روزہ رمضان کے فوت شدہ کی میرے ذمہ قضاہے اس کافدیہ بھی دیاجائے اس کے بعد اس کے والد زید نے سوال کیاکہ کچھ نمازوں کی بھی قضاہمارے ذمہ ہے جواب دیاکہ میں نے ہمیشہ نمازاداکی ہے لیکن مجھ کو یادنہیں شایدابتدائے عمرمیں کوئی نمازیں قضاہوئی ہوں،پس اس وصیت کے بعدمرحومہ نے قضاکی۔
(۳)یہ کہ بروزقضاقبل ازدفن اس کے والد زیدنے چنددیگراشخاص معززین کی موجودگی میں شوہر خالدوبعض ورثاء ذکورکوبلاکر اس وصیت کا اظہارکرکے یہ ظاہرکیاکہ میری رائے میں قبل صدقات نافلہ کے تحقیق کرکے اس کے ذمہ نمازوں کی فوت اگرکچھ ثابت ہوتو ہمراہ فدیہ صوم کے فدیہ نمازوں کابھی اداکیاجائے،چنانچہ اسی بناء پر اس کی سسرال کی بوڑھی مستورات سے دریافت کیا توانہوں نے جواب دیاکہ ہمارے یہاں غیربلوغت کی حالت میں بیاہ کرآئی ھی اورنمازیں اداکرتی تھی مگرہم یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ حسب رواج جیساکہ نئی عروسوں کوحیادامنگیر ہوتی ہے ایسی حالت میں شاید کوئی نمازیں قضاہوئی ہوں اس بناء پربعض حاضرین جلسہ نے تین ماہ اوربعض نے چھ ماہ کی قضانمازوں کے فدیہ اداکرنے کاتخمینہ کیا ازاں بعد وارثان موجودہ مرقومہ بالا سے دریافت کیاگیا کہ تم اپناحق وراثت لیتے ہو اس کے جواب میں شوہر خالدنے بے ساختہ کہاکہ مجھ کو نہیں چاہئے ہے اس کے ذمہ کے حقوق اورفدیہ وغیرہ اداکرو اور اس کے صدقات میں صرف کرواگراس میں کسی قدرکمی دس پانچ روپیہ کی باقی رہے تواورمجھ سے لے لو چونکہ وقت میں گنجائش نہ تھی اس کی تکفین کی عجلت تھی بایں وجہ دوسرے وقت پر اس تعمیل کوملتوی رکھاگیا قبل ازدفن صرف نو روزے کافدیہ داکردیاگیا۔
(۴)یہ کہ ایسی حالت میں کیااحتیاطی نمازوں کافدیہ اداکیاجائے گا اوراگرفدیہ احتیاطی نمازوں کا اداکیاجائے گاتوکس قدرزمانہ کی نمازوں کا اداکیاجائے گا یامالیت مرقوم الصدر نقدات میں زیورات شامل کرنے سے جومقدار سفرحج کوکافی ہوسکتاہے ادائے حج اس کے ذمہ فرض متصورہوگا توکیاقضائے حج دوسرے شخص کوبھیج کرواجب ہوگی اورکیا دیگرصدقات نافلہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع