دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

فتاوٰی کبرٰی وفتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

افتی القاضی الدبوسی بان تصرفہ جائز للضرورۃ قال قاضی خان وھذا استحسان وبہ یفتی۔[1]

قاضی الدبوسی نے فتوٰی دیاکہ اس کاتصرف ضرورت کے لئے جائزہے۔امام قاضی خان نے کہایہ استحسان ہے اوراسی کے ساتھ فتوٰی دیاجائے گا۔(ت)

پس بیعیں کہ بکرنے کیں جائزہوئیں،درختوں کاروپیہ جن جن کے صرف میں آیا انہیں پر پڑے گا،کتخذا لڑکی اس سے جدارہے گی اورباغ کاروپیہ تنہا اسی لڑکی پرپڑے گا،اگریہ اس کے تمام حصے کے برابرتھا تواس نے اپناتمام پورا عــــــہ حصہ پایا اوراگرکم تھا توجتناباقی اتناپائے گی اوراگرزیادہ تھا توجس قدر زائد گیاوہ بکرکے اپنے حصے پرپڑے گا یاماں کی اجازت تھی تووہ بھی اس کے تاوان میں شریك ہوکر باقی ورثہ بری رہیں گے کل جائداد زیدجس قدراس نے وقت انتقال چھوڑی تھی بعدادائے مہر ودیگر دیون وانفاذ وصایا اڑتالیس حصے ہوکر چھ سہم بیوہ زیدکے ہوں اورچودہ چودہ ہرہرپسراور سات سات ہردختر کے اوران میں سے وہ اشیاء جوبك کے کتخذا کے صرف میں الگ اس کے حصے مجراہوں اورجو اوروں کے صرف میں آئیں ان کے حصے سے مجراہوں جوباقی رہیں ان میں جس جس کا جس قدرباقی رہااس حساب سے تقسیم ہوجائے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۴۴:

کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:

(۱)یہ کہ مسماۃ ہندہ لاولدفوت ہوئی اورشوہر و والد و والدہ وہمشیرہ اورچاربھائی حسب ذیل وارث چھوڑے:

شوہر         والد          والدہ         ہمشیرہ        بھائی         بھائی         بھائی         بھائی

خالد          زید           کبرٰی         صغری       بکر            حامد          محمود         مسعود

(۲)یہ کہ ہندہ مرحومہ نے دو۲روزقبل ازفوت اپنی حالت مرض الموت میں اپنے والد زید سے وصیت کی کہ میں نے کچھ روپیہ بہ نیت حج چھوڑا تھا مگرمجھ کوموقع بسبب نہ دستیاب ہونے محرم ہمراہ سفرکے میسرنہیں ہوا اوردوسروں کے ذریعہ سے حج کرانے میں بسبب کمیابی امانت دار کے  

عــــــہ: کذا فی الاصل وھومکررکماتری۱۲ ازہری غفرلہ


 

 



[1] الفتاوی الھندیۃ کتاب الوصایا الباب التاسع نورانی کتب خانہ پشاور ۶ /۱۵۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن