30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درمختارمیں ہے:
|
مات فیہ بذٰلك السبب اوبغیرہ کان یقتل المریض اویموت لجھۃ اخری[1]۔ |
وہ اس بیماری میں مرا اسی بیماری کے سبب سے یا کسی اورسبب سے مثلًا اس مریض کوقتل کردیا وہ کسی اور وجہ سے مرجائے(ت) |
مسئلہ ۱۴۳: ازشہرکہنہ محلہ سہسوانی ٹولہ ۱۰/صفر۱۳۲۳ھ ازمکان سیدفرزندعلی مرحوم
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس باب میں کہ مسمّی زیدنے بعد فوت ہونے کے ایك منکوحہ اوردولڑکے اور دو دخترچھوڑے،مسمّی بکرپسر زید نے بعد فوت ہونے زید کے کل اخراجات خانگی اورپرورش نابالغان کا اپنے ذمہ لیاحتی کہ بکر نے بذریعہ معاش نوکری کی پرورش حتی الوسعت کی،بعدہ،اس کی ایك لڑکی جو حد سن بلوغ تك پہنچی اس کانکاح بقانون شرع متین کے کردیا اورمسمی بکربوجہ نکاح کرنے دختر زید کے مقروض ہوگیا تاہنوز قرضہ ادانہیں ہوا اب ایك لڑکا زید کاجونابالغ تھا سن بلوغ پہنچ کر آمادہ اس بات پر ہے کہ جو چیز زیدکی ہے اس کامالك میں ہوں اوربکر سے کہاکہ تو نے اپناحصہ فروخت کرکے اس پرصرف نہیں کیا اب تیراکچھ نہ رہا زیدنے فوت ہون کے بعد اپنی ملکیت میں ایك منزل حویلی پختہ اورتین درخت املی اورایك درخت جامن کا اورایك نیب کااوراملی برد عــــــہ۱نے علاوہ حویلی پختہ کے اورایك قطعہ باغ تخمینًا دوبیگھہ کاچھوڑا،مسمی بکرپسر زید چند مدت بیکار رہا اوردودرخت املی اورایك درخت جامن برائے خوردونوش نابالغان کے فروخت کرکے خوب سرے عــــــہ۲ کی اورقطعہ باغ کو فروخت کرکے نکاح دختر زیدفوت شدہ کے صرف کیا اب ایك درخت املی ایك درخت نیب کا اوراملی برد عــــــہ۳ نے اورایك منزل حویلی پختہ کل املی بردنے اورحویلی کے تخمینا عــــــہ۴ دوبیگھہ ہوا اب شیئ موجودہ میں زید کا بموجب حصص رشد شرعی کے کس طرح حصہ ہوناچاہئے۔تعداد اولادزید چاراولاد،دولڑکے دودختر،بیوہ منکوحہ ایک،ایك دختر نکاح شدہ شامل ہے فقط۔
الجواب:
بیان مسائل سے واضح ہواکہ دودرخت املی کااورایك جامن کابیچ کردونوں بھائیوں اور
عــــــہ۱ و عــــــہ۲ و عــــــہ۳ و عــــــہ۴: کذا فی الاصل ۱۲ ازہری غفرلہ ]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع