دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

التصرفات منجزۃ فی الحال زیلعی[1]۔

ایك تہائی سے اعتبارکرنے کی حیثیت سے نہ کہ حقیقت وصیت کے اعتبارسے اس لئے کہ وصیت ایسے ایجاب کوکہتے ہیں جوموصی کی موت کے بعد ثابت ہوتاہے جبکہ یہ تصرفات فی الحال نافذہیں،زیلعی۔(ت)

درمختارمیں ہے:

لا لوارثۃ الاباجازۃ ورثتہ وھم کبار عقلاء فلم تجز اجازۃ صغیر ومجنون ولواجاز البعض وردالبعض جاز علی المجیز بقدر حصتہ۔[2]

وارث کے لئے وصیت نہیں سوائے اس کے کہ دیگر ورثاء اس کی اجازت دیں دراں حالیکہ وہ ورثاء عاقل وبالغ ہوں چنانچہ نابالغ اورمجنون کی اجازت جائزنہیں،اگربعض نے اجازت دی اوربعض نے رد کردیا تو اجازت دینے والے پربقدراس کے حصہ کے جائزہوگی۔(ت)

تنویرالابصارودرمختارمیں ہے:

انما یصح قبولھا بعد موتہ لان اوان ثبوت حکمہا بعد الموت فبطل قبولھا وردھا قبلہ [3]واﷲ تعالٰی اعلم۔

وصیت کوقبول کرناموصی کی موت کے بعد ہی صحیح ہوتاہے کیونکہ وصیت کے حکم کے ثبوت کا وقت موصی کی موت کے بعدہے لہٰذااس کی موت سے پہلے وصیت کوقبول کرنااوررد کرنا باطل ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۱۴۱: کیافرماتے ہیں علمائے دین وشرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر واہب مرض الموت میں اپنی جُزیاکُل املاك کوکسی ایك وارث کی بلارضامندی دیگرورثاء کے ہبہ کردے تویہ صحیح ہوگایانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

یہ ہبہ حقیقۃًہبہ اورحکمًا وصیت ہے،اگر واہب نے اپنی وصیت میں موہوب لہ کوقابض نہ کردیایاشیئ قابل تقسیم مشاع و مشترك تھی اوربلاتقسیم قبضہ کرادیا اورمرگیا جب توہبہ محض باطل ہوگیاکہ اجازت ورثہ سے بھی نافذ نہیں ہوسکتا۔درمختار موانع الرجوع میں ہے:


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الوصایا باب العتق فی المرض داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۴۳۵

[2] الدرالمختار کتاب الوصایا باب العتق فی المرض مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۱۹

[3] الدرالمختار کتاب الوصایا باب العتق فی المرض مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن